امریکہ کے ساتھ سرد جنگ کا خاتمہ کرنے والے سابق سوویت حکمران میخائل گورباچوف 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔


خبررساں ادارے کے مطابق میخائل گورباچوف ایک طویل علالت کے بعد رات کو انتقال کر گئے ، وہ سینٹرل کلینیکل اسپتال میں زیر علاج تھے۔
گوربا چوف 54 سال کی عمر میں سوویت کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل اور ملک کے سربراہ بنے ۔ اس وقت وہ ملک پر حکومت کرنے والی کونسل، پولٹ بیورو، کے کم عمر ترین رکن تھے اور کئی برس تک عمر رسیدہ سربراہان کے بعد ان کو تازہ ہوا کے جھونکے سے مشابہت دی جا رہی تھی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق گورباچوف نے54 برس میں 1985 میں اقتدار سنبھالا، وہ اصلاحات متعارف کروانے اور مغرب سے تعلقات بحال کرنے کے لیے جانے جاتے تھے لیکن وہ 1991 میں سوویت یونین کو بکھرنے سے روک نہیں سکے۔
کئی روسی شہری آج بھی ان کو اور ان کی اصلاحات کو ملک کے بکھرنے پر مورد الزام ٹھہراتے ہیں ، میخائل گوربا چوف کا شمار 20 ویں صدی کی سب سے اہم ترین سیاسی شخصیات میں کیا جاتا ہے ۔
انھوں نے 70 سال تک قائم رہنے والے سوویت یونین کی باگ دوڑ ایک ایسے وقت میں سنبھالی جب ایشیا اور مشرقی یورپ پر کسی زمانے میں راج کرنے والا ملک بکھرنے والا تھا۔
میخائل گورباچوف کوسال 1990 میں اُن کی امن کے لیے خدمات کے اعتراف میں نوبل پرائز بھی دیا گیا تھا ۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے میخائل گورباچوف کی موت پر تعزیتی پیغام میں اُن کو ’غیرمعمولی لیڈر‘ قرار دیا جس نے دنیا کو محفوظ بنایا۔
روس کے صدارتی دفتر کے ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں صدر پوتن نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے اہلخانہ اور دوستوں کو تعزیت کا ٹیلیگرام بھیجیں گے۔

نامورہالی وڈ اداکار مائیکل میڈسن 67 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
- 3 گھنٹے قبل

وزیرا عظم کی آذری صدر الہام علیوف کی ملاقات،دو طرفہ تعاون اور باہمی امور پر تبادلہ خیال
- 2 گھنٹے قبل

این ڈی ایم اےکا ملک بھر میں دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور سیلاب سے متعلق الرٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل

مظفرآباد: سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، 6 افراد جاں بحق،ایک زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

"اسکوئڈ گیم" کے تیسرے سیزن کی ریلیز کے صرف تین دنوں میں شاندار کامیابی
- ایک گھنٹہ قبل

لاہورکی قدیم مبارک حویلی، جہاں سے محرم کا سب سے قدیم جلوس برآمد ہوتا تھا
- 39 منٹ قبل

اداکار توقیر ناصر کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
- 3 گھنٹے قبل

حکومت کا ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئے پروازوں میں اضافے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

پاکپتن: ڈسٹرکٹ اسپتال میں 20 بچوں کی اموات کا معاملہ، سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس اسپتال گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کیس، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر اور شہباز احمد کو اشتہاری قرار
- 2 گھنٹے قبل

پانی کروڑوں پاکستانیوں کی لائف لائن ہےجس کو روکنا اقدام جنگ کے مترادف ہوگا، شہباز شریف
- 28 منٹ قبل

دفتر خارجہ کابھارت کی جانب سے جدید ہتھیاروں اور میزائلوں کی مسلسل خریداری پراظہار تشویش
- چند سیکنڈ قبل