کھیل
کولن ڈی گرینڈ ہوم کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ولنگٹن : نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کولن ڈی گرینڈ ہوم نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 36 سالہ کرکٹر کولن ڈی گرینڈ ہوم نے نیوزی لینڈ کرکٹ سے مشاورت کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے گرینڈ ہوم کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ریلیز کر دیا۔
اس حوالے سے کولن ڈی گرینڈ ہوم کا کہنا ہے کہ مسلسل انجریز کی وجہ سے ان کیلئے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے تاہم ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے میری خدمات دستیاب رہیں گی۔
واضح رہے کہ کولن ڈی گرینڈ ہوم نے 29 ٹیسٹ، 45 ایک روزہ میچز اور 41 ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی ہے۔
کھیل
دوسرا ون ڈے:محمد رضوان عالمی ریکارڈ کی فہرست میں شامل
محمد رضوان نے ایک میچ میں سب سے زیادہ 6 پکڑنے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا
محمد رضوان اایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والے وکٹ کیپرز کی فہرست میں شامل ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں جاری آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ایک میچ میں سب سے زیادہ 6 پکڑنے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔
ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں محمد رضوان نے 6 کیچ پکڑے، مگر ان سے ایڈم زمپا کا کیچ ڈراپ ہو گیا۔
محمد رضوان اگر ایڈم زمپا کا کیچ پکڑ لیتے تو وہ ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیتے۔
واضح رہے کہ اس قبل سرفراز احمد، ایڈم گلکرسٹ، مارک باؤچر، ایلک اسٹیورٹ، میٹ پرائیر، کوئنٹن ڈی کاک، جوز بٹلر اور میتھیو کراس بھی ایک میچ میں 6 کیچ پکڑنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
پاکستان
عازمین حج کےلئے خوشخبری، سرکاری اسکیم والوں سے رقم قسط میں لینے کا فیصلہ
حج پیکج کے واجبات کو یکمشت کی بجائے 3 اقساط کی ادائیگی میں وصول کیا جائے گا
عازمین حج کےلئے خوشخبری، سرکاری اسکیم والوں سے رقم قسط میں لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
سرکاری اسکیم کے تحت حج کی خواہش رکھنے والے افراد کیلیے پالیسی میں حج پیکج کے واجبات کو اقساط میں وصول کرنے کی اسکیم بھی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ حج پیکج کے واجبات کو یکمشت کی بجائے 3 اقساط کی ادائیگی میں وصول کیا جائے گا، آغاز میں حج ایپلیکیشن کے ساتھ 2 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔
پھر حج قرعہ اندازی میں نام آنے کے بعد مزید 4 لا کھ روپے کی ادائیگی لازمی ہوگی جب کہ مجموعی رقم فروری کے دوسرے ہفتے میں وصول کی جائے گی تاہم مختلف سنگین نوعیت کی بیماریوں میں مبتلا افراد حج پر نہیں جاسکیں گے۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے نئی حج پالیسی کے تحت سرکاری اسکیم کی حج درخواستیں نومبر کے وسط میں وصول کی جائیں گی۔ سرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزار 605 عازمین حج کے لیے روانہ ہوں گے ان میں سے 5 ہزار اسپانسر شپ اسکیم کے تحت اور باقی ریگو لر اسکیم کے تحت جائیں گے۔
وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کی جانب سے حج پالیسی کا آئندہ ہفتے با ضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
پاکستانی عازمین حج کیلئے وزارت مذہبی امور سعودی عرب کی شرائط کے مطابق صحت پالیسی بھی تیار کی گئی جس کے مطا بق ڈائیلاسز کرانے والے افراد پر اس سال حج پر جانے کی پابندی ہوگی۔
دوسری جانب دل کے عارضے میں مبتلا اور سانس پھولنے کے مریض بھی حج نہیں کرسکیں گے، پھیپھڑوں کی بیماری یا مصنوعی تنفس پر زندہ افراد بھی حج نہیں کرسکیں گے جب کہ ایسے مریض جن کے جگر فیل ہونے کا خدشہ ہو وہ بھی حج پر نہیں جاسکیں گے۔
پاکستان
مخصوص نشستیں، خیبر پختونخوا حکومت کا الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت سے رجوع کا فیصلہ
الیکشن کمشنر کے متعصبانہ رویے نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، مشیر اطلاعات کے پی
مخصوص نشستیں، خیبرپختونخوا حکومت نے الیکشن کمیشن کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کر لیا۔
اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رٹ پٹیشن مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو نہ دینے کے خلاف دائر کی جائے گی۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر کے متعصبانہ رویے نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، اعلیٰ عدلیہ کی حکم عدولی پر الیکشن کمشنر توہین عدالت اور آرٹیکل 6 کے مرتکب ہو چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے کے باوجود مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ، خیبر پختونخوا کے سینیٹ سیٹوں پر انتخابات کیلئے شیڈول بھی تاحال جاری نہیں کیا گیا، رٹ پٹیشن کی منظوری وزیراعلیٰ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں دی گئی۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ کابینہ نے پٹیشن دائر کرنے کیلئے ایڈووکیٹ جنرل کو اجازت دے دی، سپریم کورٹ کے 8 ججز نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن پہلے تاخیری حربے استعمال کر رہا تھا اب کھلم کھلا سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر عام تعطیل کا اعلان
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست 48 فیصداضافہ
-
علاقائی 7 گھنٹے پہلے
دھند اور سموگ کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ اور ایم 3 جڑانوالہ تک بند
-
کھیل ایک گھنٹہ پہلے
دوسرا ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو9 وکٹوں سے شکست دے دی
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
تجارت 2 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمتوں میں آج پھر نمایاں اضافہ