ٹوکیو: جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی اُبھرتی ہوئی اداکارہ یو جو ایون نے زندگی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔


غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 27 سالہ خوبرو اداکارہ نے خودکشی سے قبل ایک نوٹ بھی لکھا ہے جوکہ انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔
اداکارہ نے مذکورہ نوٹ میں لکھا تھا کہ’مجھے آپ کو چھوڑ کر جانے کا افسوس ہے، ماں، باپ، دادی اور بڑے بھائی پر ترس آرہا ہے، لیکن میں زندہ نہیں رہنا چاہتی، میں آپ سب کو چھوڑ کر جانے پر معافی چاہتی ہوں‘۔
اداکارہ نے لکھا کہ ’میں نے ایک خوشگوار زندگی گزاری ہے اور یہ میرے لیے کافی ہے، میرا دل چیختا ہے کہ میں اب جینا نہیں چاہتی، ہوسکتا ہے میرے بغیر آپ لوگوں کی زندگی خالی ہوجائے، لیکن براہ کرم آپ لوگ بہادری سے زندگی گزاریے گا، آپ نے رونا نہیں ہے، میں ہر چیز پر نظر رکھوں گی‘۔
یوجوان نے لکھا کہ ’میں ابھی بالکل بھی اداس نہیں ہوں، میں بہت پرسکون محسوس کرتی ہوں، مجھے لگتا ہے کہ یہ اس لئے ہے کیونکہ میں اس بارے میں ایک طویل عرصے سے سوچ رہی تھی، میں نے وہ خوشگوار زندگی گزاری ہے جس کی میں حقدار تھی، تو میرے لیے اتنا ہی کافی ہے، اس لیے میں کسی پر الزام لگائے بغیر جا رہی ہوں‘۔
27 سالہ اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’میں مری نہیں ہوں، اس لیے سب لوگ اچھی طرح سے جیئیں، مجھے امید ہے کہ میرے آخری سفر میں بہت سارے لوگوں کو بلایا جائے گا، اور میں تھوڑی دیر میں پہلی بار سب کو دیکھنا چاہتی ہوں اور کسی ایسے شخص کو دیکھنا چاہتی ہوں جو مشکل وقت سے گزر رہا ہو‘۔

ٹرمپ کے جوہری تنصیبات تباہ کرنے کے دعوے محض خواب ہیں، ایرانی سپریم لیڈر کا ردعمل
- 12 hours ago

خیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ افسوسناک، پولیس کو غیر محفوظ چھوڑا گیا: طلال چوہدری
- 12 hours ago

ایکس کا نیا فیچر: لنک پر کلک کے بعد بھی پوسٹ سامنے رہے گی
- 10 hours ago

ویمنز ورلڈکپ میں حیران کن اسٹمپنگ، گیند وکٹ کیپر کی ٹانگ سے لگ کر بیلز گرا گئی
- 10 hours ago

پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں نئی حکومت سازی کے لیے سیاسی رابطوں کا آغاز
- 10 hours ago

بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپ بند، 85 ہزار افراد واپس بھجوائے گئے
- 12 hours ago

ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی عدالت طلب، جوئے کی ایپ کیس میں پیشرفت
- 10 hours ago

سینکڑوں فلموں میں کام کرنے والے سینیئر بالی وڈ اداکار انتقال کر گئے
- 12 hours ago

حکومت نے گندم کا ریٹ نہ بڑھایا تو کسان گندم کاشت نہیں کریں گے، کسان اتحاد کا انتباہ
- 12 hours ago

محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، سیاسی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
- 10 hours ago

وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 11 hours ago

شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
- 10 hours ago