علاقائی
سیلاب کی تباہ کاریاں ، ملک بھر میں مزید36 افراد جاں بحق
لاہور : ملک بھرمیں سیلاب نے شہر کے شہراجاڑ دئیے، این ڈی ایم اے کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید 36افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔
ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں نے تباہی مچادی ہے ، این ڈی ایم اے کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید 36 اموات کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار 162 ہوگئی۔سندھ میں سب سے زیادہ 405 اموات ، خیبرپختونخوا میں 257، بلوچستان میں 249اور پنجاب میں 187افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
این ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر تین کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ آبادی اس قدرتی آفت سے متاثر ہونے کا تخمینہ ہے۔
مون سون کے آغاز سے اب تک 1 ہزار 74 افراد مختلف حادثات میں زخمی ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں میں 617 مرد ، 257 عورتیں اور 200 بچے شامل ہیں۔
ملک بھر میں تین لاکھ 24 ہزار سے زائد گھر مکمل تباہ ہوئے، 243 پلوں کو نقصان پہنچا جبکہ پانچ ہزار تریسٹھ کلومیٹر سڑکیں بہہ گئیں۔
ملک بھر میں 7 لاکھ 35 ہزار مویشی بھی مارے گئے ہیں، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں ہرطرف پانی نے گھر گھر تباہی مچا دی ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے تناظر میں 16 کروڑ ڈالر امداد کی ہنگامی اپیل جاری کی ہے۔
پاکستان
کسی کو بھی ملکی مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،وزیر اعظم
پیپلز پارٹی کے مطالبات کو سنجیدگی سے لیا جائے، جہاں تک ہوسکے ہمیں ان کو حل کرنا ہے،شہباز شریف
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، کسی کو بھی پاکستان کے مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے نہیں دیا جاسکتا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں رہنماؤں سے ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ کسی کو بھی پاکستان کے مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے نہیں دیں گے۔ ملک دشمن عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے,انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات دن بدن بہتر ہو رہے ہیںاور ہمیں سب اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے مطالبات کو سنجیدگی سے لیا جائے، جہاں تک ہوسکے ہمیں ان کو حل کرنا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی۔
پاکستان
بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ گکھڑ میں ایف آئی آر درج
بشریٰ بی بی کے خلاف گکھڑ کے رہائشی نوجوان سعید بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا،مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے
وزیرآباد میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ گکھڑ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
بشریٰ بی بی کے خلاف گکھڑ کے رہائشی نوجوان سعید بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا،مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے،ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کے بیان سے ملک کی بدنامی اور برادر ملک کیلئے برا تاثر گیا ہے ۔
پاکستان
پی ٹی آئی کا کارواں خیبر پختونخواہ سے تا حال روانہ نہ ہو سکا
علی امین گنڈا پور اور بشری بی بی کے درمیان قافلے کی قیادت پر تلخ کلامی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کارواں خیبر پختونخواہ سے تا حال روانہ نہ ہو سکا۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے درمیان تلخ کلامی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کے مرکزی قافلے کی روانگی میں تاخیر ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تلخ کلامی تحریک انصاف کے خیبر پختونخواہ سے آنے والے قافلے کی قیادت کے معاملے پر ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو فیصلہ ہوا تھا کہ بشری بی بی خرابی طبیعت کی بنا پر احتجاج کی قیادت نہیں کریں گی لیکن اتوار کو انہوں نے احتجاج میں حصہ لینے اور قافلے کی قیادت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تاہم علی امین گنڈاپور کا بشری بی بی کو کہنا تھا کہ آپ غیر سیاسی ہیں اس لیے قافلے کو لیڈ نہیں کر سکتیں۔ اس پر بشری بی بی نے کہا کہ احتجاجی قافلے کی قیادت میں ہی کروں گی۔
ذرائع کے مطابق یہ بحث طول پکڑ گئی اور گنڈا پور نے کہا کہ آپ پہلے ہی ہمارے لیے مشکلات کھڑی کر چکی ہیں جبکہ بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ آپ پہلے بھی کئی بار ناکام ہو چکے ہیں۔
بشری بی بی اور علی امین گنڈاپور دونوں کا اصرار تھا کہ وہ عمران خان کے حکم پر عمل کر رہے ہیں۔
ذرائع نے دعوی کیا کہ بشری بی بی ناراض ہو کر گاڑی میں بیٹھ گئیں۔ جب کہ علی امین گنڈا پور کاروان چھوڑ کر چلے گئے۔
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار
-
علاقائی 2 دن پہلے
موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
کرم : قبائلی کشید گی میں اضافہ ، حکومتی ہیلی کاپٹر پر بھی فائر نگ
-
پاکستان 2 دن پہلے
انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات میں ملوث 10 ملزمان کو سزا ئیں سنا دیں
-
تفریح ایک دن پہلے
شان شاہد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں کیوں؟
-
دنیا 2 دن پہلے
بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء 6 سال بعد منظر عام پر آگئیں
-
پاکستان ایک دن پہلے
بشریٰ بی بی کا 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان
-
دنیا 2 دن پہلے
کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا