جی این این سوشل

پاکستان

کورونا وائرس : ملک میں مزید 4 اموات ، 242 کیسز رپورٹ 

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  مثبت کیسز کی شرح  میں مستقل اضافہ ہورہا ہے ۔  

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورونا وائرس : ملک میں مزید 4 اموات  ، 242 کیسز رپورٹ 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں  کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے  مزید 4 مریض انتقال کر گئے جبکہ  242کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ 

ملک میں گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے  13 ہزار 455  ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران  مثبت کیسز کی شرح  1.80 فیصدر رہی ۔ 

قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں کورونا کے115 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ 

 

پاکستان میں کورونا وبا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے سبب ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ میں  ماسک لگانے کی پابندی دوبارہ عائد کی گئی ہے ۔

پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں کووڈ کیسز کی شرح انتہائی کم رہی، جس کی وجہ سے کورونا وبا کے دوران لگائی گئی تمام پابندیاں بھی ہٹا دی گئی تھیں۔

ملک  میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

 قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کے اہل عوام  کو کووڈ 19 کے خلاف مکمل ویکسین بھی لگا دی گئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز کے مطابق 2020ء میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے رواں سال مارچ میں کیسز کی تعداد کم  ترین سطح پر تھی لیکن اب ان کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

 واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

کھیل

ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ:پاکستان کے محمد آصف چمپئین بن گئے

پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن بن گئے، محمد آصف نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ:پاکستان کے محمد آصف چمپئین بن گئے

ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ:پاکستان کے محمد آصف چمپئین بن گئے۔
محمد آصف نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی۔
پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن بن گئے، محمد آصف نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی۔
بیسٹ آف نائن پر مشتمل فریمز کے فائنل میں محمد آصف نے ایرانی کیوئسٹ کے خلاف 5-3 سے فتح سمیٹی۔
 واضح رہے کہ محمد آصف اس سے قبل  2012 اور 2019 میں بھی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ دو خواتین کو شکست دینے والے پہلے امریکی صدر بن گئے

ٹرمپ نے تین بار الیکشن لڑنے کی کوشش کی اور دو بار کامیاب ہوئے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ نے دونوں بارخواتین امیدواروں کو شکست دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈونلڈ  ٹرمپ دو خواتین کو شکست دینے والے پہلے امریکی صدر بن گئے

امریکی صدارتی دوڑ کا اختتام خود ڈونلڈ ٹرمپ کے فتح کے اعلان کے ساتھ ہوا اور وہ امریکہ کی تاریخ میں مسلسل دو بار منتخب ہونے والے دوسرے صدر بن گئے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی تاریخ میں صرف ایک بار ایک امیدوار دو الگ الگ مدتوں کیلئے صدارت کے عہدے پر فائز ہوا ، وہ ڈیموکریٹ گروور کلیولینڈ تھے، 1884ء کے دوران ڈیموکریٹک امیدوار کلیولینڈ نے ایک جنسی سکینڈل اور متعدد بحرانوں پر قابو پالیا، انہوں نے ریپبلکن امیدوار جیمز بلین کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔

اب یہ دوسری بار ہے کہ وہ دوسری بار صدر کا الیکشن جیتے ہیں اور ان کا خواب حتیٰ کہ ان کی پیشین گوئی بھی سچ ثابت ہوئی، یہ ایک ایسی فتح ہے جو امریکی تاریخ میں ایک نیا واقعہ ہے۔

ٹرمپ نے تین بار الیکشن لڑنے کی کوشش کی اور دو بار کامیاب ہوئے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ نے دونوں بارخواتین امیدواروں کو شکست دی۔

2016ء میں ٹرمپ نے اپنی حریف ہلیری کلنٹن پر پہلی کامیابی حاصل کی، رواں برس 2024ء میں دوسری کامیابی انہوں نے کملا ہیرس کو شکست دے کر حاصل کرلی ۔

2016 کے انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار ہیلری کلنٹن کو اپنے حریف کے مقابلے میں ملک بھر سے 30 لاکھ سے زائد ووٹ پڑے تھے لیکن پھر بھی الیکٹورل کالج کے باعث فاتح ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دیا گیا تھا۔

ان کی صدارتی مہم کا دورانیہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ثابت ہوگا کیونکہ وہ پہلے سابق امریکی صدر تھے جن پر فوجداری کیسز میں مقدمات چلائے گئے اور انہیں جیل کی سزا کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ٹرمپ نے عدالتوں اور ججوں کا سامنا کیا اور ہتھیار نہیں ڈالے، یک بار انہوں نے الزام کا رخ جج کی طرف موڑ دیا اور اسے بے ایمان قرار دیا، انہوں نے صدر بائیڈن پر وزارت انصاف کو اپنے خلاف مسلح کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔

 ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی دوڑ میں کامیابی حاصل کرکے تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے ، وہ الیکٹورل کالج میں 270 ووٹوں کی رکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی آج رات بیرون ملک روانگی کا امکان

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ لیگی قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جنیوا میں کچھ روز رکنے کے بعد لندن پہنچیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی آج رات بیرون ملک روانگی کا امکان

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی آج رات بیرون ملک روانگی کا امکان ہے ۔ 

ذرائع کے مطابق لندن جانے سے پہلے ان کا جنیوا میں قیام کا امکان ہے جبکہ نواز شریف بھی جینیوا پہنچیں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی آج بیرون ملک روانگی کا امکان ہے، مریم نواز آج رات 3 بجے بیرون ملک روانہ ہوں گی، وزیراعلیٰ پنجاب کا پہلے جنیوا جانے کا امکان ہے جبکہ میاں نواز شریف کی بھی جنیوا روانگی متوقع ہے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ لیگی قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جنیوا میں کچھ روز رکنے کے بعد لندن پہنچیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll