پاکستان
ترکیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بروقت مدد اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: وزیراعظم
اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ ترکیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بروقت مدد اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کامظہر ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو اور وزیر ماحولیات MURAT KURUM کی قیادت میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے مشکل گھڑی میں پاکستان کی ہمیشہ مدد کرنے پر ترکیہ کی عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ترکیہ کے تاجر بھی بڑے پیمانے پر امدادی سامان پاکستان بھجوا رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے وفد کو بتایا کہ سیلاب سے تین سو بچوں سمیت ایک ہزار سے زائد افراد جاںبحق ہو گئے ہیں اور لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اِس آفت سے فصلیں اور مکانات تباہ ہو گئے ہیں اور عوام کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔
شہباز شریف نے اِس یقین کا اظہار کیا کہ اللہ تعالیٰ اور برادر ملکوں کی مدد سے پاکستان اِس غیر معمولی ہنگامی صورتحال سے نکل آئے گا اور آگے بڑھے گا۔
ترکیہ کے وزیرداخلہ سلیمان سوئیلو نے ملک کے تمام حصوں بالخصوص بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں تباہ کن طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ عوام کے ریسکیو اور ریلیف اور تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت کی بھرپور امدادی کارروائیوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے خاص طور پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت فی متاثرہ خاندان 25000 روپے کی ہنگامی رقم کی فراہمی پر حکومت کو سراہا ۔
سلیمان سوئیلو نے ترک حکومت اور عوام کی جانب سے حکومت پاکستان کی امداد اور بحالی کی کوششوں میں مالی تعاون کرنے کے اپنے پختہ عزم کا اظہار کیا۔
علاقائی
پاکستان نے دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا
پاکستان کا انسانی جھنڈا بنانے میں10 ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا
پاکستان نے دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ پاکستان نے اپنے نام کر لیا۔
لاہور گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے طلبہ نے سب سے بڑا انسانی پرچم بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انسانی پرچم بنانے میں 10 ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔
نیا عالمی ریکارڈ حکومت پنجاب کی جانب سے منعقد کئے گئے لاہور یوتھ فیسٹیول میں بنایا گیا، منفرد ریکارڈ قائم کرنے کے بعد طلبہ نے خوب جشن منایا اور ملی نغموں کی دھنوں پر جھومتے رہے۔
لاہور یوتھ فیسٹیول کے باقی فائنل مقابلے 8 سے 10 نومبر تک فورٹریس اسٹیڈیم لاہور کینٹ میں منعقد کیے جائیں گے، 8 اور 10 نومبر کو بالترتیب رنگا رنگ افتتاحی اور اختتامی تقریبات کا شاندار انعقاد بھی کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انسانی پرچم بنانے کا ریکارڈ بھارت کے پاس تھا، بھارت کے 7 ہزار 368 طلبہ نے رواں سال انسانی پرچم بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں نام لکھوایا تھا۔
پاکستان
سپریم کورٹ :ججوں کے ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنس میں بڑا اضافہ
قائم مقام صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے
حکومت نے سپریم کورٹ کے ججوں کے ہائوس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنس میں بڑا اضافہ کر دیا۔
ججوں کا ہاؤس رینٹ الاؤنس 68 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کردیا،جبکہ جوڈیشل الاؤنس 4 لاکھ 28 ہزار سے بڑھا کر 11 لاکھ 68 ہزار کر دیا گیا۔
قائم مقام صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔
تفریح
ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا
ماہرہ خان کی برطانوی پارلیمنٹ میں شرکت کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں اچیومنٹ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے
معروف اداکارہ ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ملنے والے ایوارڈ کی تصویر شیئرکرتے ہوئے اس پر شکریہ ادا کیا ہے۔ اداکارہ کو شوبز میں 2 دہائیوں سے دی جانے والی خدمات اور عالمی ثقافتی سفیر کے طور پر ان کے کردار کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
View this post on Instagram
ماہرہ خان کی برطانوی پارلیمنٹ میں شرکت کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں اچیومنٹ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ماہرہ خان نےہاؤس آف پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ وصول کرنا ان کیلئے باعث فخر ہے،لڑکیوں کی تعلیم اور انہیں خودمختار بنانا بےحد ضروری ہے جبکہ ہر سطح پر خواتین کی کامیابی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیئے۔ واضح رہے کہ ماہرہ خان ان دنوں لندن میں موجود ہیں جہاں وہ ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی آنے والی فلم "لو گرو" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو آئندہ سال ریلیز کی جائے گی،واسع چودھری نے اس فلم کی کہانی لکھی ہے جبکہ ندیم بیگ اس کی ہدایات دے رہے ہیں۔
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
-
دنیا ایک دن پہلے
مصر کی فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے باعث 2 پائلٹ جاں بحق
-
پاکستان 2 دن پہلے
جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ
-
تجارت ایک دن پہلے
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
-
پاکستان 2 دن پہلے
اعظم سواتی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست 48 فیصداضافہ