جی این این سوشل

پاکستان

کورونا وائرس : ملک میں مزید 2 اموات ، 251 کیسزرپورٹ 

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  مثبت کیسز کی شرح  میں مستقل اضافہ ہورہا ہے ۔  

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورونا وائرس : ملک میں مزید 2 اموات ، 251 کیسزرپورٹ 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں  کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے  مزید 2 مریض انتقال کر گئے جبکہ  251 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ 

ملک میں گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے  17 ہزار207  ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ ملک میں  گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران  مثبت کیسز کی شرح  1.46 فیصدر رہی ۔ 

قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں کوروناکے110 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ 

 

پاکستان میں کورونا وبا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے سبب ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ میں  ماسک لگانے کی پابندی دوبارہ عائد کی گئی ہے ۔

پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں کووڈ کیسز کی شرح انتہائی کم رہی ، جس کی وجہ سے کورونا وبا کے دوران لگائی گئی تمام پابندیاں بھی ہٹا دی گئی تھیں۔

ملک  میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کے اہل عوام  کو کووڈ 19 کے خلاف مکمل ویکسین بھی لگا دی گئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز کے مطابق 2020ء میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے رواں سال مارچ میں کیسز کی تعداد کم  ترین سطح پر تھی لیکن اب ان کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

 واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

کھیل

ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ:پاکستان کے محمد آصف چمپئین بن گئے

پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن بن گئے، محمد آصف نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ:پاکستان کے محمد آصف چمپئین بن گئے

ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ:پاکستان کے محمد آصف چمپئین بن گئے۔
محمد آصف نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی۔
پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن بن گئے، محمد آصف نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی۔
بیسٹ آف نائن پر مشتمل فریمز کے فائنل میں محمد آصف نے ایرانی کیوئسٹ کے خلاف 5-3 سے فتح سمیٹی۔
 واضح رہے کہ محمد آصف اس سے قبل  2012 اور 2019 میں بھی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

امریکی انتخابات:ادکارہ ریما نے ووٹ کس کو دیا؟

ادکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شوہر کے ہمراہ ووٹ ڈالنے کی تصویر شیئر کی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی انتخابات:ادکارہ ریما نے ووٹ کس کو دیا؟

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما نےبھی  امریکی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
ادکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شوہر کے ہمراہ ووٹ ڈالنے کی تصویر شیئر کی ہے۔
ادکارہ  نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ  اپنے شوہر کے ساتھ امریکی صدارتی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈال دیا ہے۔اس دوران ادکارہ نے امریکی الیکشن کا  ہیش ٹیگ یو ایس الیکشن، ووٹ 2024 کا بھی اضافہ کیا ہے۔
اداکارہ نے یہ تو بتا دیا کہ انہوں نے اپنے شوہر ڈاکٹر طارق کے ہمراہ امریکی صدارتی الیکشن  میں اپنا ووٹ استعمال ڈال دیا ہے،تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے کسے ووٹ دیا ہے ۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Reema khan (@iamreemakhan)

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کن  پاکستانی سیاستدانوں نے ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی؟

وزیر اعظم شہباز شریف نے  ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کن  پاکستانی سیاستدانوں نے ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی؟

وزیر اعظم شہباز شریف نے  ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔ 
وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کریں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔
بلاول بھٹو
سماجی روابط کی ویب

سائٹ ایکس پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ۔ 
بلاول بھٹو نے کہا کہ امید ہے امریکا کی نئی انتظامیہ امن کو ترجیح دے گی اور ٹرمپ انتظامیہ عالمی تنازعات ختم کرنے میں کردار ادا کرے گی ۔
خیال رہے امریکا میں صدارتی انتخابات میں سابق امریکی صدر اور  ری پبلکنز امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ  نے فتح حاصل کر لی ہے، حکمرانی کی جنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ فاتح رہے، 277الیکٹورل ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کی مدمقابل ڈیموکریٹک حریف کملا ہیرس 226 ووٹ ہی حاصل کر سکی ۔
اپنے فاتحانہ خطاب میں ٹرمپ نے اپنی کامیابی کو امریکا کا تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہو امریکا کو مضبوط، محفوظ اور خوشحال ملک بنائیں گے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll