جی این این سوشل

پاکستان

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ضروری خدمات کی فراہمی کیلئے بڑے پیمانے پرکوششیں جاری ہیں : وزیر اعظم 

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ضروری خدمات کی فراہمی کے لئے بڑے پیمانے پرکوششیں جاری ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ضروری خدمات کی فراہمی کیلئے بڑے پیمانے پرکوششیں جاری ہیں : وزیر اعظم 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف  نے کہا کہ پاکستان نیشنل ہائی وے اتھارٹی،ڈسکوز،ٹیلی کمیونیکیشن اٹھارٹی اور دیگروفاقی محکمے مشکلات کے باوجود بہترین کام کیا ہے ۔  وفاقی ادارے بڑی تعداد میں متاثر ہونے والا انفراسٹرکچر کی بحالی میں مصروف عمل ہیں۔تمام سرکاری آفیسران اورملازمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ایک اور ٹویٹ میں وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ سیلاب سے بلوچستان،سندھ اور خیبرپختونخوا میں بجلی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا،متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی یقیناً ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں خاص طور پر سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں کہ جنہوں نے دن رات محنت کرکے بجلی کی بحالی کو یقینی بنایا۔ 

پاکستان

بلوچستان الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ، کوئٹہ سے ن لیگی رہنما کے خلاف عذرداری خارج

الیکشن ٹربیونل نے این اے 263 کوئٹہ ٹو کی نشست پر کامیاب ہونے والےن لیگ کے رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کی انتخابات میں جیت کو برقرار رکھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ، کوئٹہ سے ن لیگی رہنما کے خلاف عذرداری خارج

بلوچستان الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263 کوئٹہ ٹو کی نشست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ کوئٹہ سے کامیاب ہونے والے مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کے خلاف عذرداری خارج کردی گئی۔

بلوچستان ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نمبر دو کے کے جج جسٹس محمد عامر نواز رانا نے فیصلہ سنایا۔ الیکشن ٹربیونل نے این اے 263 کوئٹہ ٹو کی نشست پر کامایب ہونے والے نون لیگ کے رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کی انتخابات میں جیت کو برقرار رکھا اور ناقص شواھد کی بنا پر رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کے خلاف دائر انتخابی عذرداری خارج کردی۔

جمال شاہ کاکڑ کے خلاف انتخابات میں دھاندلی کی عذرداری تحریک انصاف کے سالار کاکڑ نے دائر کرائی کی تھی الیکشن ٹریبونل میں الیکشن کمیشن کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسلم شہزاد اور نصیر احمد پیش ہوئے

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ کیلیے 9 جج نامزد کر دیے

سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں ہونےو الے اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان کے علاوہ جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس منیب اختر ،جسٹس امین الدین خان  شریک ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ کیلیے 9 جج نامزد کر دیے

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کے لیے 9 ججز کی نامزدگی کر دی۔

سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلیے 9 ججز کی نامزدگی کر دی گئی۔

آئینی بینچز کے لیے نامزد ججز میں جسٹس ذوالفقار علی سانگی ، جسٹس ارباب علی ، جسٹس یوسف علی سید ، جسٹس خادم حسین سومرو ، جسٹس ثنا منہاس اکرام شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں ہونےو الے اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان کے علاوہ جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس منیب اختر ،جسٹس امین الدین خان  شریک ہوئے۔ اجلاس میں جسٹس جمال خان مندوخیل ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اوراٹارنی جنرل بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس کے کے آغا آئینی بینچز اور آئینی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، آئینی کمیٹی جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال اور محمد سلیم جیسر پر مشتمل ہو گی۔

علاوہ ازیں  اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ محمد شفیع صدیقی ، سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور  شیخ آفتاب احمد بھی شریک تھے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے تمام ججز کو 24 نومبر تک آئینی بینچ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ

ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کو دھرنے کے لیے پریڈ گراؤنڈ یا پشاور موڑپر جگہ دینے کی پیش کش کی گئی جس کو پی ٹی آئی نے مسترد کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کے درمیان مذاکرات ہوئے۔

ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی رہنما بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی کے مطالبے پر قائم ہیں اور مؤقف اپنایاکہ بانی پی ٹی آئی کو فوری رہا نہ کیا تو ڈی چوک پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اسلام آباد نہ آنے کی درخواست کی گئی اور مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیلاروس کے سرمایہ کاروں کے ساتھ کل اسلام آباد میں بزنس کانفرنس ہورہی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کو دھرنے کے لیے پریڈ گراؤنڈ یا پشاور موڑپر جگہ دینے کی پیش کش کی گئی جس کو پی ٹی آئی نے مسترد کردیا۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ وزیرداخلہ محسن نقوی وزیراعظم کو مذاکرات سے آگاہ کریں گے، حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کے اگلے دور بھی ہونے کا امکان ہے۔
وزریر داخلہ اور بیرسٹرگوہرکے مذاکرات، حکومت کی پی ٹی آئی کو پشاورموڑ پر دھرنے کیلئے جگہ دینے کی پیشکش

 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll