جی این این سوشل

کھیل

زمبابوے کی تاریخی جیت، عالمی چیمپئن آسٹریلیا کوبڑی شکست سے دوچار کردیا

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا کو تین وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

زمبابوے کی تاریخی جیت، عالمی چیمپئن آسٹریلیا  کوبڑی شکست سے دوچار کردیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

یہ زمبابوے کی 30 برس میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلتے ہوئے آسٹریلوی میدان پر پہلی فتح ہے۔
 آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے صرف 141 رنز بنائے۔ زمبابوے کے لیگ سپنر ریان برل نے 10 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 
کوئنز لینڈ کے ٹاؤنزویل میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں زمبابوے کے کپتان چھکابوا نے ٹاس جیت کر پہلے اپنے بولرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔
یہ 2004 کے بعد زمبابوے کی آسٹریلیا میں آسٹریلوی ٹیم کے خلاف پہلی سیریز تھی جس کے گزشتہ میچ میں افریقی ٹیم صرف 96 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔
آسٹریلیا کی جانب سے صرف ڈیوڈ وارنر ہی کریز پر جم کر کھیل سکے۔ انہوں نے 94 رنز سکور کیے۔ جواب میں زمبابوے نے مطلوبہ 142 رنز کا ہدف 39 ویں اوور میں حاصل کیے اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان اب تک 32 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گئے ہیں اور یہ زمبابوے کی تیسری فتح ہے۔

دنیا

 ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں اربوں ڈالر کا اضافہ

نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کی مالیت میں ایک ارب ڈالر (تقریباً 2 کھرب، 77 ارب 83 کروڑ 74 لاکھ روپے) کا اضافہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں اربوں ڈالر کا اضافہ

 ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں اضافہ ہوگیا 

نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کی مالیت میں ایک ارب ڈالر (تقریباً 2 کھرب، 77 ارب 83 کروڑ 74 لاکھ روپے) کا اضافہ ہوا۔

ٹرمپ میڈیا کا اسٹاک، جو ”DJT“ کی علامت کے تحت تجارت کرتا ہے، کی قیمت میں پری مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران 35 فیصد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی کل مالیت 9 ارب ڈالر ہوگئی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ قدامت پسند سوشل میڈیا کمپنی میں غالب شیئر ہولڈر ہیں، حالانکہ اس کی آمدنی کم ہے اور کمپنی مالی نقصان کا شکار ہے۔

ٹروتھ سوشل کا مقصد ایسے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں قدامت پسند آوازیں زیادہ مؤثر طریقے سے سنی جا سکیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب روایتی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرمپ اور ان کے حامیوں کو اکثر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ کمپنی اپنے آغاز سے ہی متنازعہ رہی ہے، اور اس کی کارکردگی اور مستقبل کے بارے میں مختلف آراء موجود ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

اسموگ کی سنگین صورتحال ، آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر

17 نومبر تک سیکنڈری اسکول بند کردیے گئے ہیں جبکہ سرکاری اور نجی دفاتر میں حاضری 50 فیصد کردی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ کی سنگین صورتحال ، آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر

لاہور میں اسموگ کی سنگین صورتحال ہوتی جارہی ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر ہے۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں صوبائی دارالحکومت لاہور کا آج بھی پہلا نمبر ہے، صبح سویرے ایئر کوالٹی انڈیکس 872تک پہنچ گیا۔آج سے لاہور، گوجرانوالا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژنز کے 18 اضلاع میں سیکنڈری تک تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔ سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 17 نومبر تک بند رہیں گے، کلاسز آن لائن ہوں گی جبکہ سرکاری و نجی دفاتر میں حاضری 50 فیصد کردی گئی۔

اسموگ کی وجہ سے لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژن میں 31 جنوری تک شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے، ماسک کی پابندی کو لازمی قرار دیا گیا ہے جس پر عمل انتہائی کم ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ ماحولیات پنجاب کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق لاہور، حافظ آباد، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، گوجرانوالا، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، لودھراں، وہاڑی اور خانیوال کے اضلاع پر ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

ملاقات میں علاقائی امن، دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا۔ آرمی چیف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور ان کا شاہی محل آمد پر پر تپاک استقبال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن، دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی حکمت عملی سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے پاکستان کےلیے مستقل حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں امن و استحکام میں سعودی ولی عہد کے کردار کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی ملاقات کی جس میں دفاع اور سکیورٹی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

آرمی چیف کی سعودی معاون وزیر دفاع انجینئر طلال عبداللہ العتیبی، رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف ائیر چیف مارشل فیاض بن حمید  اور چیف آف رائل سعودی فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll