پاکستان
بارشوں اور سیلاب سے تباہی : مزید 57 اموات
اسلام آباد: بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک میں24 گھنٹے کے دوران مزید 57 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں اور سيلاب سے ہونے والے نقصانات پر رپورٹ جاری کی ہے ۔ این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزيد 57 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ، سندھ میں 38 ، خيبر پختونخوا میں 17، کشمير اور بلوچستان میں 1 ہلاکت رپورٹ ہوئى ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں زخمى افراد کی کل تعداد 7683 ريکارڈ کى گئى ہے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 1265 ہوگئى ہے۔
24 گھنٹوں میں سیلاب کے باعث بلوچستان میں 500 کلو ميٹر سڑک کو نقصان پہنچا ہے، ملک بھر میں 5563 کلو ميٹر سڑک حاليہ بارشوں اور سيلاب سے متاثر ہوئی ہیں۔
چوبيس گھنٹوں میں مزيد 3766 مال مويشيوں کو نقصان پہنچا ہے، ملک بھر میں کل 7 لاکھ 35 ہزار 584 مويشيوں کو نقصان پہنچا ہے، 8 لاکھ 97 ہزار 567 گھروں کو جزوى طورپر نقصان پہنچا ہے جبکہ بارشوں اور سیلاب سے 5 لاکھ 29 ہزار 472 گھر مکمل تباہ ہوگئے۔
ملک بهر میں 80 اضلاع بارشوں اور سيلاب سے تاحال متاثر ہيں، ملک بھر میں 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 329 افراد بارشوں سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔
پاکستان
جسٹس جمال مندو خیل کی تلورشکار سے متعلق کیس کی سماعت سے معذرت
دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ بلوچستان ہائیکورٹ میں تلور شکار کے خلاف کیس سن چکا ہوں
سپریم کورٹ کا تلور کے شکار کیخلاف کیس کی سماعت کرنے والا آئینی بینچ ٹوٹ گیا، جبکہ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔
سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے تلور کے شکار کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، کیس کی سماعت جسٹس امین الدین نے کی سربراہی میں ہوئی۔
دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ بلوچستان ہائیکورٹ میں تلور شکار کے خلاف کیس سن چکا ہوں۔
سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ تلور کےشکار کا تصور مارخور کے آفیشل شکار کی طرح ہے، مارخور کے شکار کو ٹرافی ہنٹنگ کا نام دیا گیا ہے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تلور کے شکار اور آئیبیکس ٹرافی ہنٹنگ میں فرق ہے، جسٹس مسرت ہلالی کا کہنا تھا کہ یہ تلور تو ہجرت کرنے والے پرندے ہوتے ہیں۔
پاکستان
لاسٹ کال ’’لاسٹ فال‘‘ میں تبدیل ہوگئی، مریم اورنگزیب
فرنچائز پی ٹی آئی کا آج دیوالیہ ہو گیا، عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے، سینئر صوبائی وزیر
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فرنچائز پی ٹی آئی کا آج دیوالیہ ہو گیا، عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔لاسٹ کال ’’لاسٹ فال‘‘ میں تبدیل ہوگئی، پنجاب اور لاہورکے عوام کا شکریہ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کہا تھا گھر کا معاملہ گھر میں ہی طے کرلیں. بشرا بی بی اور علیمہ باجی دونوں غائب ہیں اور جلد علی امین گنڈا پور کی بھی غائب ہونے کی خبر آئے گی، آدھا انقلاب، انقلاب سے پہلے گرفتار اور آدھا انقلاب سے پہلے بھاگ گیا۔ نہ انقلاب آیا نہ خان چھُوٹا لیکن ایک بات ثابت ہو گئی کہ عوام نے فتنہ اور فساد چھوڑ دیا ہے
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام پاکستان اور پنجاب کی ترقی کے ساتھ ہیں،پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک بند کرنے کی بات کی اور ہمیشہ ملک بند کیا۔ بشرا بی بی اور علیمہ باجی دونوں نے بانی پی ٹی آئی کو بھی فارغ کر دیا۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ آدھا انقلاب، انقلاب سے پہلے گرفتار اور آدھا انقلاب سے پہلے بھاگ گیا۔"الجہاد" فساد اور فتنہ کی نذر ہو گیا، فتنہ جیل میں بند ہے پہلے ملک لوٹنے پہ لگا ہوا تھا اب فساد پھیلانے پہ لگا ہوا ہے
پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا پنجاب اور لاہور کے عوام کا شکریہ
پاکستان
بیلا روس کے صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد ، گارڈ آف آنر پیش
بیلا روس کے صدر نے وزیر اعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا لگایا
بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو وزیر اعظم ہاؤس پہنچے،جہاں ان کا وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے پرجوش انداز میں مصافحہ بھی کیا۔
صدر بیلا روس الیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیر اعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا بھی لگایا بعدازاں دونوں رہنماؤں کی ملاقات بھی ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ نورخان ایئر بیس پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور وزیر اعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
کسی کو بھی ملکی مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،وزیر اعظم
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
سابق وزیراعظم نواز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر مری پہنچ گئے
-
علاقائی ایک دن پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
علاقائی 20 گھنٹے پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
علاقائی 16 گھنٹے پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
-
کھیل ایک دن پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر