Advertisement
پاکستان

آزادی و امن شہداء کی بے مثال قربانیوں کے مرہون منت ہے :  آرمی چیف

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آزادی اور امن شہداء کی بے مثال قربانیوں کے مرہون منت ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Sep 6th 2022, 4:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آزادی و امن شہداء کی بے مثال قربانیوں کے مرہون منت ہے :  آرمی چیف

تفصیلات کے مطابق یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ 6 ستمبر تمام مشکلات سے مادر وطن کےدفاع کیلئے پاک افواج کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے ۔

آرمی چیف نے کہا کہ قوم ہمارے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے۔

دوسری جانب سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے یومِ دفاع پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک یادگار دن ہے۔

 نیول چیف کاکہنا تھا کہ آج کا دن دشمن کی جارحیت کے خلاف پاکستانی قوم کے بے مثال اتحاد اور پختہ عزم کی یاد دلاتا ہے، آج کے دن ہی پوری قوم نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دشمن کی جارحیت کو شکستِ فاش دی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں یومِ دفاع آج بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

 

 

Advertisement