پاکستان
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کر دی
دو قسم کے بیانات پر توہین عدالت کی کارروائی ہو سکتی ہے،سیاسی بیانات کے ذریعے فیصلوں پر تنقید سے توہین عدالت نہیں ہوتی،عدالت کے ریمارکس
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے درخواست ناقابل سماعت قرار دی اور ریمارکس دئیے کہ یہاں پر روز عدالتی فیصلوں پر تنقید کی جاتی ہے،
اب ہم سارے کام چھوڑ کر توہین عدالت کی درخواستیں سننا شروع کر دیں؟ درخواست گزار نے کہا کہ فواد چوہدری نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے خلاف توہین آمیز بیان دیا،
اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ کس قسم کی توہین عدالت کی کارروائی ہو سکتی ہے؟ وکیل نے کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف کریمنل توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،جسٹس بابر ستار نے قرار دیا کہ دو قسم کے بیانات پر توہین عدالت کی کارروائی ہوسکتی ہے۔
سیاسی بیانات کے ذریعے فیصلوں پر تنقید سے توہین عدالت نہیں ہوتی،جس کیس کا آپ حوالہ دے رہے ہیں لارجر بینچ کے سامنے زیر سماعت ہے۔
قبل ازیں فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار درخواست پر سماعت کریں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
سلیم اللہ خان نامی وکیل کی جانب سے سابق وزیر اطلاعات کیخلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہکہ فواد چوہدری نے خاتون جج کے خلاف توہین آمیز بیان دیا،
لہذا ان کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائے جائے۔ بتایا گیا کہ پی ٹی آئی رہنما کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کر لیا گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار درخواست پر سماعت کریں گے۔
علاقائی
استور:بارتیوں کی کوسٹر دریا میں گرنے سے6 افرا د جاں بحق ،متعدد زخمی
باراتیوں سے بھری کوسٹر گلگت بلتستان کے ضلع استور سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئی تھی اور راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی،ریسکیو حکام
استور:بارتیوں کی کوسٹر دریا میں گرنے سے6 افرا د جاں بحق ،متعدد زخمی
گلگت بلتستان کے ضلع استور سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں سے بھری کوسٹر دریا میں گر گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جبکہ حادثے میں 18 افراد لاپتہ ہے جن کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق باراتیوں سے بھری کوسٹر گلگت بلتستان کے ضلع استور سے پنجاب کے ضلع راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئی تھی اور راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی،
ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک جائے حادثہ سے 6 لاشیں ملی ہیں جب کہ ایک لڑکی زخمی ہے جس کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ دلہن تھی، جبکہ مزید لاپتا 18 افراد کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو افسر کے مطابق استور سے جائے حادثہ 3 گھنٹے کی مسافت پر ہے، حکام کے مطابق جائے حادثہ ضلع دیامر کے حدود میں شامل ہے۔
پاکستان
سربراہ پاک بحریہ سے مراکش کے انسکپٹر فضائیہ کی ملاقات
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ معزز مہمان نے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی مستقل کوششوں اور بلند عزم کا اعتراف کیا
پاکستان بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے رائل مراکش فضائیہ کے انسپکٹر نےملاقات کی،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق رائل مراکش فضائیہ کے انسپکٹر میجر جنرل محمد غادی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ معزز مہمان نے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی مستقل کوششوں اور بلند عزم کا اعتراف کیا۔
اس موقع پر پاک بحریہ کےسربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور مراکش کے درمیان بڑھتے ہوئے باہمی اقتصادی تعلقات اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر مبنی خوشگوار تعلقات ہیں .
جرم
چین:طلاق سے ناراض شخص نے لوگوں پر گاڑی چڑھا دی،35 افراد ہلاک متعدد زخمی
جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا، پولیس کے مطابق زخمی ڈرائیور کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ چین کے شہر زوہائی میں ایک اسپورٹ سینٹر کے اسٹیڈیم میں اُس وقت پیش آیا جب وہاں ورزش کرنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ تیز رفتار ایس یو وی گاڑی بیئرر کو توڑے ہوئے اسپورٹ سینٹر میں داخل ہوئی تھی۔ حادثے میں 35 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے جن میں نوعمر اور بزرگ بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمی ڈرائیور کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
چینی پولیس نے گاڑی کے 62 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے، جس کی شناخت فین کے نام سے ہوئی جسے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران پولیس نے تعاقب کرکے حراست میں لے لیا۔
جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا، پولیس کے مطابق زخمی ڈرائیور کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 62 سالہ ڈرائیور اپنی طلاق کے بعدناخوش تھا۔
خیال رہے کہ یہ حادثہ شہر میں سخت سکیورٹی کے باوجود پیش آیا جہاں ایک بڑے سول اور ملٹری ایئر شو کی میزبانی کی جا رہی ہے
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی حکومت کا حج پالیسی کا اعلان ،حج اخراجات میں اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
پنجاب میں پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
پنجاب حکومت نے فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے چار ارب روپے جاری دیئے
-
تجارت 11 گھنٹے پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
تجارت 13 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
اسموگ تدارک:پنجاب حکومت کا صوبے بھر کے اسکولز اور کالجز میں چھٹیوں کا اعلان
-
کھیل 16 گھنٹے پہلے
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا
-
ٹیکنالوجی 14 گھنٹے پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار