ملکہ برطانیہ کا اسکاٹ لینڈ سے لندن کا آخری سفر شروع، 19 ستمبر کو آخری رسومات ہوں گی
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا اسکاٹ لینڈ سے لندن کا آخری سفر شروع ہوگا۔ 19 ستمبر کو ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔


ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبی میں 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔چار دن تک عوام کو ان کے تابوت کے آخری دیدار کی اجازت ہو گی۔
ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات 19 ستمبر کو برطانوی وقت کے مطابق دن 11 بجے ادا کی جائیں گی۔ اُس روز برطانیہ میں سرکاری چھٹی ہو گی۔ شاہی خاندان، سیاستدان اور عالمی رہنما ان کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے ۔
ملکہ الزبتھ دوم کا اسکاٹ لینڈ سے لندن کا آخری سفر شروع ہوگا۔ بالمورل، ایبرڈین شائر سے ملکہ کا تابوت ایڈنبرا منتقل کیا جا رہا ہے اور سہ پہر چار بجے تک ہولیروڈ ہاؤس کے محل تک پہنچایا جائے گا۔
تابوت منتقلی کے دوران عوام کو ان کے تابوت کی نظر ڈالنے کا موقع ملے گا۔ جہاں عوام سڑکوں پر جمع ہو کر سات دہائیوں تک حکمرانی کرنے والی اپنی ملکہ کو الوداع کہیں گے۔
پیر کی سہ پہر یہ شاہی خاندان کے ارکان کے ہمراہ سینٹ جائلز کیتھیڈرل، ایڈنبرا تک جائے گا۔ وہاں ایک دعائیہ تقریب ہو گی اور تابوت 24 گھنٹے یہاں رہے گا تاکہ لوگ ان کی تعزیت کر سکیں۔
اگلے دن شہزادی این اپنی والدہ کی میت کے ساتھ واپس لندن جائیں گی۔ ملکہ کا تابوت ایڈنبرا ایئرپورٹ سے بکنگھم پیلس لے جایا جائے گا۔بدھ کی سہ پہر اسے ویسٹ منسٹر ہال لے جایا جائے گا، سہہ پہر تین بجے ملکہ کا تابوت وہاں پہنچے گا۔ آخری رسومات سے قبل جمعرات کے بعد چار دن تک میت وہاں رکھی جائے گی۔
ریاستی طور پر آخری رسومات 19 تاریخ کو دن گیارہ بجے ہوں گی جس کے دوران شرکا ونڈزر کاسل تک ایک جلوس کی شکل میں پیدل جائیں گے۔ ملکہ کو ونڈزر میں کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 12 hours ago

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 14 hours ago

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
- 14 hours ago

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 12 hours ago
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 9 hours ago

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 10 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 12 hours ago

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 13 hours ago

پاک بھارت کشیدگی رکوانے کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر
- 7 hours ago

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 12 hours ago
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 13 hours ago

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہو گا : اسحاق ڈار
- 14 hours ago