جی این این سوشل

کھیل

ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کی قیادت کرنے پر بہت پرجوش ہوں، بابر اعظم

دبئی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کی قیادت کرنے پر بہت پرجوش ہوں اور ہم ٹرافی جیتنے سے اس وقت ایک قدم دور ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کی قیادت کرنے پر بہت پرجوش ہوں، بابر اعظم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہر کپتان اور ٹیم کا خواب ہوتا ہے کہ وہ ٹرافی جیتے ۔ بحثیت ٹیم اس وقت ہمارا ایک ہی ہدف ہے کہ ہم فائنل میں اچھا پرفارم کریں اور ٹورنامنٹ جیتیں۔ ایشیا کپ میں ہمارے میچز بڑے شاندار رہے ہیں اور سخت میچ کھیلے ہیں ۔

کھلاڑیوں نے بڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مختلف کھلاڑیوں نے پلئیر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا ۔ جب ہم ٹیم بنانے کے مرحلے میں ہوتے ہیں تو مختلف کھلاڑیوں کا پرفارم کرنا اچھا ہوتا ہے ۔ بحثیت کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم یہ میرے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے مستقبل کے لیے کامیابیوں کا راستہ بنانے میں مدد ملتی ہے، سری لنکا کے داسن شناکا نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بہت اچھی ٹیم ہے ۔ اب تک ایشیا کپ میں میچز بڑے سنسنی خیز رہے ہیں ۔ہم فائنل میچ کے منتظر ہیں ۔ ہمارا ایشیا کپ بہترین رہا ہے اور ہماری نظریں پاکستان کے خلاف فائنل پر ہیں۔

تفریح

اداکار نعمان اعجاز اورادکارہ صبا قمر شدید تنقید کی زد میں  کیوں  ہیں ؟

نعمان اعجاز اور صبا قمر کو بولڈ سین کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اداکار نعمان اعجاز اورادکارہ صبا قمر شدید تنقید کی زد میں  کیوں  ہیں ؟

پاکستان شوبزانڈسٹری کے نامور اور سینئر اداکار نعمان اعجاز اور اداکارہ صبا قمر اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں تاہم آج کل  یہ دونوں اداکار بولڈ سین کی وجہ سے  سوشل میڈیا پر شدید ترنقید کا سامنا کرنا رہے ہیں۔

دونوں نامور اداکاروں نے مختلف ڈراموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے جن میں الو برائے فروخت نہیں، جو چلے تو جان سے گزر گئے اور مسٹر اینڈ مسز شمیم شامل ہیں۔

حال ہی میں ادکار نعمان اعجاز اوراداکارہ  صبا قمر کی ویب سیریز"مسٹر اینڈ مسز شميم" کے ایک بولڈ سین نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے جس میں دونوں کو  ایک دوسرے کے کافی قریب دیکھا جاسکتا ہے۔

زی فائیو پر نشر کی جانے والی اس ویب سیریز کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو ایڈز کا شکار ہوتاہے،بولڈ  سین منظرِعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے صباقمر اور نعمان اعجاز پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ صبا قمر اور نعمان اعجازجیسے باصلاحیت اداکاروں کو ایسے غیر اخلاقی مناظرفلمانے  کی ضرورت نہیں تھی، جبکہ ایک صارف نے تبصرہ  کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے لگا کہ یہ کسی نیٹ فلکس سیریز کا سین ہے، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ یہ پاکستانی اداکار ہیں،ایک اور صارف نے لکھایہ وہی اداکار ہیں جو وضو کے ساتھ گھر سے نکلنے کا دعویٰ کرتے ہیں اور اس کے بعد ایسی چیزیں شوٹ کرتے ہیں۔

اداکارہ صبا قمر کو بھی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید  تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

چیمپئنز ٹرافی :ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں ہو گی ، محسن نقوی

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کرکٹ سیاست سے پاک ہو، چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیاریاں اسی طرح جاری رکھیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیمپئنز ٹرافی :ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں ہو گی ، محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں چیمپئنز ٹرافی میں ہائبرڈ ماڈل کے حوالے سے ہماری کسی سے کوئی بات نہیں ہو ئی اور نہ ہی ہوگی۔ 
 قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئےچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 ماہ سے انڈین میڈیا سے خبریں آرہی تھیں کہ ٹیم نہیں آرہی، کسی کو کوئی اعتراض ہے تو تحریری طور پر بتائے، ہم سے ابھی تک ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہم تیار ہیں، 
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کرکٹ سیاست سے پاک ہو، چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیاریاں اسی طرح جاری رکھیں گے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں  چاہتا ہوں کرکٹ میں کسی قسم کی سیاست نہ ہو، چیمپئنز ٹرافی بارے جو بھی فیصلہ ہوگا حکومت پاکستان کرے گی،اگر  بھارتی کرکٹ بورڈ  کو اعتراض ہے تو تحریری طور پر بتائے، ہر ملک کی خواہش ہے کہ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ہو، میری ہر ملک سے بات چیت رہتی ہے، ہر ملک کی خواہش رہتی ہے ہم یہاں کرکٹ کھیلیں ۔
آسٹریلیا کیخلاف قومی ٹیم کی شاندار فتح پر بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پوری قوم کو مبارک ہو، پاکستانی ٹیم نے 2017 کے بعد آسٹریلیا کو شکست دی، ٹیم آئندہ بھی خوشخبریاں دے گی، یہ جو ٹیم سالہا سال سے جیت نہیں رہی تھی ہم آپ کو جیت کردکھائیں گے۔
واضح رہے کہ بھارتی بورڈ کے ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے میچز دبئی میں رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جب کہ بی سی سی آئی نے اپنے تحفظات کے حوالے  سےحکام کو آگاہ کردیا ۔  

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

سدھو موسے والا کے بھائی کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی

تصویر کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ خدا نے انہیں ایک اور بیٹے سے نوازا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سدھو موسے والا کے بھائی کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی

سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے بیٹے کی پہلی تصویر جاری کردی۔

بھارتی پنجاب کے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے بیٹے شبھدیپ سنگھ کی پہلی تصویرانسٹا گرام پر شئیر کردی۔

والدین کی جانب سے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  ننھا شبھدیپ مسکراہٹ لیے والد بلکار سنگھ کی گود میں بیٹھا ہے، جبکہ انکی والدہ چرن کور بھی برابر میں موجود ہیں۔

 تصویر کے ساتھ گرومکھی زبان میں لکھے گئے  کیپشن میں انہوں نے شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ خدا نے انہیں ایک اور بیٹے سے نوازا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Sidhu Moosewala (ਮੂਸੇ ਆਲਾ) (@sidhu_moosewala)

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے  اس پوسٹ کو سراہا اور محبت کا اظہار کیا گیا۔ کچھ نے لکھا کہ ”سدھو واپس آگیا، اور کچھ صارفین نے لکھا کہ  چھوٹا سدھو بلکل  اپنے بڑے بھائی جیسا دکھتا ہے۔“

واضح رہے کہ 28 سالہ گلوکار سدھو موسے والا کو 2022 کے موسم گرما میں مانسا ضلع کے ایک  گاؤں میں متعدد گولیاں مار دی گئی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو موسے والا کی موت کے پیچھے مشہور بدنام زمانہ گینگ لارنس بشنوئی گینگ  کا ہاتھ ہے۔ خیال رہے کہ لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے بالی وڈ کے مختلف اداکاروں کو دھمکیاں دینے کی خبریں آئے روز میڈیا پر آتی  رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ سدھو موسے والا کے والدین  بلکور سنگھ اور چرن کور کے ہاں بڑھاپے میں مارچ 2024 میں ایک اور بیٹے کی پیدائش ہوئی جو کسی معجزے سے کم نہیں تھی۔

بالا آخر بچے کی پیدائش کے 8 ماہ بعد آج 7 نومبر 2024 کو سدھو موسے والا کے والدین نے آخرکار آنجہانی گلوکار کے ننھے منے بھائی کا چہرہ ظاہر کر دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll