کھیل
ایشیاکپ فائنل: ٹاس ہارنےکی صورت میں سری لنکن ٹیم کیا کریگی ؟
سری لنکن کرکٹ ٹیم کےکپتان داسن شانکا کا کہنا ہےکہ اگر فائنل میں ٹاس ہار بھی گئے تو کوئی بات نہیں اس کے لیے ہماری تیاری ہے۔
دبئی میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2022 کے فائنل سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے داسن شانکا کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے خلاف فائنل میچ میں ٹاس ہار گئے تو ہم پہلے بیٹنگ کرکے ہدف کا دفاع کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔
خیال رہےکہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2022 میں ٹاس نے اب تک تمام میچوں میں اہم کردار ادا کیا ہے اور جو ٹیم پہلے فیلڈنگ کر رہی ہے اس کے جیتنے کا تناسب زیادہ ہے جب کہ سری لنکا نے ایشیا کپ میں وہ تمام میچ جیتے ہیں جس میں انہوں نے ہدف کا تعاقب کیا ہے۔
دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ یہ ٹھیک ہے کہ ٹاس نے اس ٹورنامنٹ میں اب تک نہایت اہم کردار ادا کیا ہے تاہم ہمارے بلے باز دونوں صورتوں میں بیٹنگ کے لیے تیار ہیں، ہم نے ابھی تک ہدف کا کامیابی سے تعاقب کیا ہے تاہم اگر آج فائنل میں ہم ٹاس ہار گئے تھے ہم پہلے بیٹنگ کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔
دنیا
نیدرلینڈ: فلسطینی پرچم کی بے حرمتی پر فٹبال میچ کے دوران تصادم
اسرائیلی شائقین کی جانب سے ایک عرب ٹیکسی ڈرائیور کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، نیدر لینڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 65 افراد کو گرفتار کرلیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تصادم میں 11 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 2 اسرائیلی فٹبال شائقین سے ابھی تک رابطہ نہیں ہوسکا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیدر لینڈ کے دارالحکومت ایمسٹر ڈیم میں یورپا لیگ کے میچ کے دوران اسرئیلی فٹ بال شائقین پر حملہ ہوا ہے، اسرائیلی وزارت خارجہ کےمطابق حملے میں 11 اسرائیلی زخمی جبکہ 2 افراد لا پتہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق میچ کے دوران اسرائیلی شائقین نے اسٹیڈیم کے اندر اور باہر توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے فلسطینی پرچم نذرآتش کردیا، جبکہ اس دوران اسرائیلی شائقین کی جانب سے ایک عرب ٹیکسی ڈرائیور کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، نیدر لینڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 65 افراد کو گرفتار کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کے مطابق فٹبال میچ سے قبل اسرائیلی تماشائیوں نے فلسطینی پرچم کی بے حرمتی کی، اس دوران عرب مخالف اورغزہ کے بچوں کےخلاف نفرت انگیز نعرے بھی لگائے گئے جس کے نتیجے میں تصادم شروع ہوا۔
تاہم اس حوالے سے عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ میچ سے قبل اسپین میں طوفانی سیلاب میں مرنے والوں کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی تھی جس پر اسرائیلی تماشائی شورمچاتے رہے اور اس دوران عرب مخالف ترانے پڑھے گئے۔
رپورٹ کے مطابق حملوں کے بعد اسرائیلی وزات خارجہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہوٹلز تک محدود رہیں جب کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے شہریوں کو واپس لانے کے لیے دو طیارے ہنگامی طور پر ایمسٹرڈیم بھیجنے کا حکم دیا ہے
کھیل
چیمپئنز ٹرافی :ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں ہو گی ، محسن نقوی
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کرکٹ سیاست سے پاک ہو، چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیاریاں اسی طرح جاری رکھیں گے
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں چیمپئنز ٹرافی میں ہائبرڈ ماڈل کے حوالے سے ہماری کسی سے کوئی بات نہیں ہو ئی اور نہ ہی ہوگی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئےچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 ماہ سے انڈین میڈیا سے خبریں آرہی تھیں کہ ٹیم نہیں آرہی، کسی کو کوئی اعتراض ہے تو تحریری طور پر بتائے، ہم سے ابھی تک ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہم تیار ہیں،
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کرکٹ سیاست سے پاک ہو، چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیاریاں اسی طرح جاری رکھیں گے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کرکٹ میں کسی قسم کی سیاست نہ ہو، چیمپئنز ٹرافی بارے جو بھی فیصلہ ہوگا حکومت پاکستان کرے گی،اگر بھارتی کرکٹ بورڈ کو اعتراض ہے تو تحریری طور پر بتائے، ہر ملک کی خواہش ہے کہ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ہو، میری ہر ملک سے بات چیت رہتی ہے، ہر ملک کی خواہش رہتی ہے ہم یہاں کرکٹ کھیلیں ۔
آسٹریلیا کیخلاف قومی ٹیم کی شاندار فتح پر بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پوری قوم کو مبارک ہو، پاکستانی ٹیم نے 2017 کے بعد آسٹریلیا کو شکست دی، ٹیم آئندہ بھی خوشخبریاں دے گی، یہ جو ٹیم سالہا سال سے جیت نہیں رہی تھی ہم آپ کو جیت کردکھائیں گے۔
واضح رہے کہ بھارتی بورڈ کے ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے میچز دبئی میں رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جب کہ بی سی سی آئی نے اپنے تحفظات کے حوالے سےحکام کو آگاہ کردیا ۔
تجارت
عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ کی قیمت میں 2.76فیصد کمی ریکارڈ ہو گئی
عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ کی قیمت میں 2.76فیصد کمی ریکارڈ ہو گئی،ایک ہفتے کے دوران برطانوی برینٹ کی قیمت 2ڈالر9سینٹ کم ہو گئی،عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ کی 73.54ڈالر فی بیرل پر ٹریڈنگ جاری ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 3.10فیصد کمی ریکارڈہوئی،ایک ہفتے کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت میں 2ڈالر 24سینٹ کم ہو گئی،عالمی منڈی میں امریکی خام تیل 70.12ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔
-
کھیل 12 گھنٹے پہلے
دوسرا ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو9 وکٹوں سے شکست دے دی
-
تجارت 12 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمتوں میں آج پھر نمایاں اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
-
علاقائی 14 گھنٹے پہلے
سموگ کے تدارک کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم
-
دنیا 16 گھنٹے پہلے
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا
-
تجارت ایک دن پہلے
سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
-
علاقائی 17 گھنٹے پہلے
دھند اور سموگ کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ اور ایم 3 جڑانوالہ تک بند
-
پاکستان ایک دن پہلے
مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع