Advertisement

ایشیا کپ فائنل: سری لنکا نے پاکستان کو 171 رنز کا ہدف دے دیا

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 171 رنز کا ہدف دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر ستمبر 12 2022، 3:11 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایشیا کپ فائنل: سری لنکا  نے پاکستان کو 171 رنز کا ہدف دے دیا

سری لنکا کے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے11 اوورز کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر88 رنز بنالیے، بابر اعظم 5 اور فخر زمان صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

اس سے قبل 58 کے مجموعی اسکور پر  آدھی ٹیم کے  پویلین لوٹنے کے بعد بھانوکا راجاپکسا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر170  رنز بنائے۔راجاپکسا 45 گیندوں پر 71 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت  دی۔

پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں، حسن علی اور عثمان قادر کی جگہ نسیم شاہ اور شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

سری لنکا کی اننگز 
ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کی اننگز کا آغاز بالکل اچھا نہ رہا ،پہلے ہی اوور میں 2 کے مجموعی اسکور پر اوپنر کوشل نسیم شاہ کی شاندارگیند پر بولڈ ہوگئے۔

سری لنکا کو دوسرا نقصان پاتھم نسانکا کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 8 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

سری لنکن ٹیم کی تیسری وکٹ چھٹے اوور میں 36 کے مجموعی اسکور پر گری، گھناتھیلاکا حارث رؤف کی تیز گیند کا سامنا نہ کرسکے اور ایک رنز بناکر بولڈ ہوگئے جبکہ افتخار احمد نے سیٹ بیٹر دھننجایا ڈی سلوا کو 28 رنز پویلین بھیجا۔

سری لنکا کو پانچواں نقصان کپتان داسن شانکا کی صورت میں اٹھانا پڑا ، وہ 2 رنز بناکر شاداب کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

58 رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد بھانوکا راجاپکسا اور ہسارنگا کے درمیان شاندار 58 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر ہسارنگا 21 گیندوں پر 36 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

اختتامی اوورز میں راجا پکسا جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 45 گیندوں پر 71 رنز بناکر ناقابل شکست رہے،اس کے علاوہ کرونارتنے نے 14 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 ، نسیم، شاداب اور افتخار نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

بات کریں ایشیا کپ فائنل تک پہنچنے والی ٹیموں کی تو سری لنکا کی ٹیم 11ویں مرتبہ ایشیا کپ کا فائنل کھیل رہی ہے جبکہ قومی ٹیم کو پانچویں مرتبہ فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

ایشیا کپ کے فاتحین کی بات کریں تو پاکستان ٹیم اب تک صرف 2 مرتبہ جبکہ سری لنکا کی ٹیم 5 مرتبہ ٹرافی اپنے نام کرچکی ہے ۔

گرین شرٹس دس سال سے یہ ٹائٹل جیتنے کے منتظر ہیں جبکہ سری لنکا نے بھی آخری بار 2014 میں ایشیا کپ جیتا تھا۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میچ سے قبل خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی تاہم پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ فائنل میں جیت کے نئے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

Advertisement
دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب

دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب

  • 3 دن قبل
جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات

جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات

  • 3 دن قبل
کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

  • ایک دن قبل
مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا

مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا

  • 2 دن قبل
پاکستانی وزیر مصدق ملک  سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت

پاکستانی وزیر مصدق ملک سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت

  • 3 دن قبل
ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

  • 2 دن قبل
پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ  پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان

پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان

  • 3 دن قبل
شینزو۔24 خلائی جہاز کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا،  پاکستانی خلا باز ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے

شینزو۔24 خلائی جہاز کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے

  • ایک دن قبل
ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے

تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے

  • 2 دن قبل
پاکستان میں سونے  کے خریداروں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کے خریداروں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 21 گھنٹے قبل
مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش   کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت

مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت

  • 2 دن قبل
Advertisement