جی این این سوشل

کھیل

محمد رضوان ایشیا کپ 2022 کے ٹاپ اسکورر بن گئے

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ایشیا کپ 2022 کے ٹاپ اسکورر بن گئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

محمد رضوان ایشیا کپ 2022 کے ٹاپ اسکورر بن گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستانی بیٹر نے  ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف اننگز میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ویرات کوہلی نے ایشیا کپ کی 5 اننگز میں 276 رنز بنائے تھے، رضوان نے سری لنکا کیخلاف 51 واں رن لے کر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

محمد رضوان نے ایشیا کپ کی 6 اننگز میں تین نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے 281 رنز بنائے ہیں۔

رضوان سری لنکا کے خلاف 55 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

تجارت

حکومت کا بجلی کی کھپت بڑھانے کے لیے ونٹر پیکج لانے کا فیصلہ

ونٹر پیکج کا اطلاق آئی ایم ایف اور کابینہ کی منظوری کے بعد ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا بجلی کی کھپت بڑھانے کے لیے ونٹر پیکج لانے کا فیصلہ

حکومت نے سردیوں میں بجلی کی کھپت بڑھانے کے لیے ونٹر پیکج پر غور شروع کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے  مطابق حکومت  نے موسم سرما میں اضافی بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے  ونٹر پیکج کی تجویز دی ہے، رپورٹس کے مطابق حکومت ونٹر پیکج  جنوری سے اپریل تک شروع کرنےپر غور کر رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بجلی کی طلب 8 ہزار سے 15 ہزار میگاواٹ بڑھانےکا پلان بنایا گیا ہے جب کہ اضافی بجلی استعمال کرنے  پرصارفین کو ایک یونٹ پر 12 روپے تک ریلیف دینےکی تجویز ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ اس اقدام سے کیپیسٹی پیمنٹ چارجز کا بوجھ کم ہو سکے گا اور ہرطرح کے صارفین کے اضافی بجلی استعمال سے ہزاروں بند فیکٹریاں چل سکیں گی۔

میڈیا ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے قانونی معاملات فائنل کرلیے گئے ہیں،تاہم پیکج کا اطلاق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کی منظوری سے مشروط ہے اور آئندہ ہفتے آئی ایم ایف کو بریف کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد کابینہ سے حتمی منظوری لی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت ، مزید دو نوجوان شہید

قابض بھارتی فوج نے ایک گھر میں سرچ آپریشن کے نام پر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت ، مزید دو نوجوان شہید

مودی سرکار کے سیاہ قانون کے خلاف قرارداد کی منظوری کے اگلے ہی روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید دو نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع سوپور میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔

قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔بعد ازاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوج نے شہدا کی لاشیں اہل خانہ کو دینے کے بجائے پولیس کے حوالے کردیں۔

کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان مسلح تھے اور مقابلے میں مارے گئے۔

شہدا کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے قابض بھارتی فوج کے خلاف شدید احتجاج کیا اور جدوجہد آزادیٔ کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ہی مقبوضہ جموں کشمیر کی اسمبلی نے مودی سرکار کے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے سیاہ بل کے خاتمے اور آرٹیکل 370 کی بحالی کی قرار داد منظور کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمتوں میں آج پھر نمایاں اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے اضافہکے بعد 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے کی سطح پر پہنچ گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمتوں میں  آج پھر نمایاں اضافہ

سونے کی قیمتوں میں گزشتہ روز ہونے والی بڑی کمی کے بعد آج ایک نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1715 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 39 ہزار 26 روپے تک بڑھ گئی۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس، ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3300 روپے پر مستحکم رہی۔ اسی طرح، 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2829.21 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 21 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 2683 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll