جی این این سوشل

علاقائی

کلر کہار : المناک  حادثے میں 4 افراد جاں بحق 

کلر کہار: سالٹ رینج کے مقام پر تیز رفتار ٹریلر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق جبکہ 8زخمی ہوگئے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کلر کہار : المناک  حادثے میں 4 افراد جاں بحق 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی این این کے مطابق افسوس ناک  حادثہ  ٹریلر کی بریک فیل ہو جانے کی وجہ سے پیش آیا ۔ ٹریلر میں موجود افراد  سرکس  میں کام کرتے ہیں  اور اسی سلسلے میں راولپنڈی سے گوجرہ میلے پر جا رہے تھے، گاڑی میں سامان بھی لوڈ تھا ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ 

ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں احمد،مان علی،عمران اور کا کا شامل ہیں۔

موٹر وے پولیس کے مطابق زخمیوں کو  ٹراما سنٹر  کلرکہار منتقل کر دیا گیا ہے ۔ 

 

جرم

ایف سی نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

بلوچستان سے سندھ میں غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور چائنا سالٹ، سگریٹ اور ٹائر سمیت دیگر اشیا کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف سی  نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

ایف سی بلوچستان( نارتھ )نے بلوچستان اور سندھ کی بین الصوبائی سرحد پر انسداد اسمگلنگ آپریشن کیا۔

بلوچستان سے سندھ میں غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور چائنا سالٹ، سگریٹ اور ٹائر سمیت دیگر اشیا کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔

ضبط کیا گیا غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور دیگر اشیا ضروری کارروائی کے بعد کسٹمز حکام کے حوالے کی جارہی ہیں۔

اسمگلرز 7 ٹرکوں میں تقریبا 70000 لیٹرز ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جسے خفیہ اطلاعات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان آئی ایم ایف کے اصلاحاتی پروگرام میں شامل ہونا چاہتا ہے ، وزیر خزانہ

محمد اورنگزیب نے ملک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر AIIB کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان آئی ایم ایف کے اصلاحاتی پروگرام میں شامل ہونا  چاہتا ہے ، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ نے واشنگٹن میں ایشیا انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے صدر جن لی چن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے بڑے اور توسیعی پروگرام میں شامل ہونا چاہتا ہے۔

انہوں نے ٹیکس کے دائرے میں اضافے، توانائی کے شعبے کے مسائل کے حل اور ریاست کے تجارتی اداروں میں اصلاحات کو حکومت کی اہم ترجیحات قرار دیا۔وزیر خزانہ نے اے آئی آئی بی کے صدر کو پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں کے بارے میں بتایا جس میں زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، مستحکم کرنسی، گرتی ہوئی افراط زر کی شرح اور بڑھتی ہوئی اسٹاک مارکیٹ شامل ہیں۔

محمد اورنگزیب نے ملک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر AIIB کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر خزانہ نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر مختار دیوپ سے ملاقات کی۔ انہوں نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی آٹ سورسنگ میں آئی ایف سی کے تعاون پر شکریہ ادا کیا، جس کے بعد لاہور اور کراچی میں بھی اسی طرح کے اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے اطمینان کے ساتھ ملک میں آئی ایف سی کی سرگرمیوں میں اضافے کو نوٹ کیا اور کارپوریشن کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کو پی پی پی موڈ میں منتقل کرنے میں حکومت کی مدد کرنے کی درخواست کی۔

وزیر خزانہ نے امریکی محکمہ خزانہ میں ڈپٹی انڈر سیکرٹری برائے بین الاقوامی مالیات برینٹ نیمن کے ساتھ بھی ملاقات کی اور انہیں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طے شدہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (SBA) کے تناظر میں پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں سے آگاہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سنی اتحاد کونسل کے غیر قانونی جلسہ کے انعقاد پر مقدمہ درج، شیر افضل مروت نامزد

جلسہ میں ریاست مخالف بیانیہ بنا کر لوگوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی، ایف آئی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سنی اتحاد کونسل کے غیر قانونی جلسہ کے انعقاد پر مقدمہ درج، شیر افضل مروت نامزد

قصور میں تھانہ کھڈیاں پولیس نے سنی اتحاد کونسل کی طرف سے غیر قانونی جلسہ کے انعقاد پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

مقدمہ میں سنی اتحاد کونسل کے شیر افضل مروت اور سردار محمد حسین ڈوگر سمیت 16 رہنمائوں کو نامزد کیا گیا۔ 

 ایف آئی آر کے متن کے مطابق جلسہ میں ریاست مخالف بیانیہ بنا کر لوگوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی ہے۔ 

متن کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے رہنمائوں نے اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll