جی این این سوشل

صحت

5 سے12 سال کے بچوں کیلئے کورونا ویکسین مہم کا آغاز کل سے ہوگا

اسلام آباد: پاکستان میں 5 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا سے بچاو کی ویکسین لگانے کی مہم  کا آغاز کل سے ہوگا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

5 سے12 سال کے بچوں کیلئے کورونا ویکسین مہم  کا آغاز کل  سے ہوگا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت کی جانب سے 5  سے12 سال کے بچوں کو  کورونا ویکسین لگانے کی اپیل کی گئی ہے ، بچوں کو کورونا سے بچانے کے لیے ویکسینیشن  کرانا ضروری ہے۔

مہم کے دوران پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی ۔ 19 ستمبر سے شروع ہونے والی  ویکسینیشن مہم 24 ستمبرتک جاری رہے گی ۔

اسکولوں میں  ویکسین والدین کی رضا مندی سے لگائی جائے گی۔ والدین بچوں کو قریبی ویکسینیشن سنٹرز سے بھی ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

 

بچوں کو بھی کورونا ویکسین کی دو ڈوز لگائی جائیں گی ۔  دوسری خوراک پہلی خوراک کے 21 دن بعد لگائی جائے گی۔

بچوں کی ویکسینیشن کیلئے نادرا میں اندراج کرانا ضروری ہوگا اور ب فارم کے ذریعے بچوں کی ویکسینیشن کی انٹری کرائی جائے گی۔

کھیل

پی سی بی نے پاک آئرلینڈ ٹی 20 سیزیز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

  پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں 10، 12 اور 14 مئی کو ٹی20 میچز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی نے پاک آئرلینڈ ٹی 20 سیزیز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پاک آئرلینڈ ٹی 20 سیزیز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، 5 سال بعد پاکستانی کرکٹ ٹیئم  تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کیلئے آئرلینڈ کا دورہ کرے گی۔

بورڈ کے اعلامیے کے مطابق  پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں 10، 12 اور 14 مئی کو ٹی20 میچز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، سیریز کی میزبانی آئرش بورڈ کرے گا۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پریکٹس کا حصہ ہیں، آئرلینڈ روانہ ہونے سے قبل قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی20 میچز کی سیریز کھیلے گی، جو اپریل میں شیڈول ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے میں مستحق افراد کو عید پیکج دینے کا فیصلہ

پیکج کے تحت ہر حلقے میں ایک ہزار مستحق افراد کو دس، دس ہزار روپے دیئے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے میں مستحق افراد کو عید پیکج دینے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں مستحق افراد کو عید پیکج دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، صوبائی کابینہ نے پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

ایک ارب 15 کروڑ روپے لاگت کے پیکج کے تحت صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے میں ایک ہزار مستحق افراد کو دس، دس ہزار روپے دیئے جائیں گے،دوسری جانب کابینہ نے 2050 پولیس شہداء کے خاندانوں کو بھی عید پیکج دینے کی منظوری دیدی ہے۔

علاوہ ازیں ضم اضلاع میں پولیس کو گاڑیوں اور دیگر جدید آلات کی فراہمی کے لیے اسکیم کی منظوری دی گئی، جس کے تحت 7.67 ارب روپے کی لاگت سے گاڑیاں اور جدید آلات خریدے جائیں گے۔

کابینہ نے سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے لیے نجی ٹیسٹنگ ایجنسیوں سے اسکریننگ ٹیسٹ لینے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی، جو 15 دنوں میں سرکاری ٹیسٹنگ ایجنسیوں کی استعداد بڑھانے سمیت دیگر متعلقہ معاملات پر حتمی سفارشات پیش کرے گی۔

کابینہ اجلاس میں ڈیجیٹل رائٹ آف وے پالیسی کی بھی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں پاکستان ڈیجیٹل سٹی کے قیام کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے درمیان معاہدے کی بھی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران پیڈو کی تعیناتی کے لیے رولز کی منظوری دیدی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سعودی عرب کا 17 واں طیارہ یوکرینی متاثرین کےلیے امداد لے کر پولینڈ پہنچ گیا

60 ٹن امدادی سامان میں جنریٹر اور بجلی کا سامان بھی شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب کا 17 واں طیارہ یوکرینی متاثرین کےلیے امداد لے کر پولینڈ پہنچ گیا

سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کے تحت 17 واں طیارہ یوکرینی متاثرین کےلیے امداد لے کر پولینڈ پہنچ گیا۔

ایس پی اے کے مطابق یوکرین کی سرحد کے قریب پولینڈ کے ایئرپورٹ پر اترنے والے طیارے میں 60 ٹن امدادی سامان موجود ہےجس میں جنریٹر اور بجلی کا سامان بھی شامل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll