پاک انگلینڈ سیریز کیلئے سیلاب متاثرین اسٹیڈیم میں مفت داخل ہوسکیں گے۔


کراچی پولیس چیف جاویدعالم اوڈھو اور ڈی آئی جی ایس ایس یو مقصود میمن نے نیشنل اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کے حوالے سے پی سی بی کے آفیشلزکے ساتھ میٹنگ کی۔
میٹینگ میں ٹیموں کی سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ تمام فورسز کے اہلکارکل ہونے والی ریہرسل میں حصہ لیں گے۔
جاوید عالم اوڈھو اور مقصود میمن نے کہا پی سی بی نے سیلاب متاثرین کو فری ٹکٹ دینے کا اعلان کیا ہے، ہم سیلاب متاثرین کو خوشیاں دیں گے۔
انہوں نے کہا سیلاب متاثرین کیلئے اسٹیڈیم میں فری انٹری ہوگی جس پر چیئرمین پی سی بی رضامند ہیں، ہماری ٹیمیں ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کریں گی۔
کراچی پولیس چیف جاویدعالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ ہم نے کسی کھلاڑی کو باہر جانے سے نہیں روکا، پی سی بی جب ہمیں آگاہ کرے گا ہم کھلاڑیوں کو جانے دیں گے۔
کھلاڑیوں کو صدارتی پروٹوکول دیا گیا ہے، صدارتی پروٹوکول میں باہر جانے کیلئے ایک روزقبل پیشگی اطلاع دینی پڑے گی، اگر کھلاڑی باہر جانا چاہتے ہیں تو پی سی بی کے ذریعے ہمیں اطلاع دیں۔
انہوں نے کہا سیکورٹی پلان مناسب انداز سے بنایا گیا ہے، انگلینڈ کی ٹیم کوبہترین سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے، انگلش سیکورٹی آفیشلز ہماری پلاننگ سے خوش ہیں، انگلش ٹیم کی سیکیورٹی پر5 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کردیا گیا
- 5 گھنٹے قبل

بھارت میں کشمیری مسلمان طلبہ کی قابلیت جرم بن گئی،مقبوضہ کشمیر میں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بند کر دیا گیا
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم سےچینی کمیونسٹ پارٹی کےعالمی شعبے کی نائب وزیر کی ملاقات،ون چائنا پالیسی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا
- 8 گھنٹے قبل

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے متنازع بیانات پرچیئرمین فنانس کو عہدے سے ہٹا دیا
- 6 گھنٹے قبل

ایران کی صورت حال پر نظر ہے، مسئلہ کا پرامن حل چاہتے ہیں،دفترخارجہ
- 9 گھنٹے قبل

پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ، 4500 سے زائد طلبا کی شرکت
- 9 گھنٹے قبل

احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی سمیت 9 ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کر دی
- 9 گھنٹے قبل

ایران میں ہلاکتیں رک گئیں، اب پھانسیاں نہیں ہوں گی،صدرٹرمپ کا دعویٰ
- 8 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی2کارروائیوں میں 13 خوارج جہنم واصل
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان ریلوے قلیل وسائل کے باوجود نہایت تندہی اور محنت سے مؤثر کارکردگی دکھا رہا ہے،وزیر اعظم
- 9 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 9 گھنٹے قبل





.jpg&w=3840&q=75)






