این ایف آر سی سی اہم اجلاس : موسم سرما سے قبل عملی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایات
اسلام آباد: نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کے اہم اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موسم سرما سے پہلے عملی اقدامات کو تیزی سے یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔


نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سینٹر’’ این ایف آر سی سی ‘‘ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ منعقدہ اجلاس میں فورم کو تازہ ترین صورتحال اور سیلاب کے انسانی جانوں، مویشیوں اور انفراسٹرکچر پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
نیشنل کوآرڈینیٹر نے فورم کو سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے اپنے حالیہ دورے اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے فضائی جائزے سمیت اہم امور سے متعلق آگاہ کیا۔
فورم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ حالیہ سیلاب میں ہونے والے نقصانات ماضی کی تمام قدرتی آفات کے نقصانات سے کئی گنازیادہ ہیں۔حالیہ بارشوں سے سندھ، بلوچستام،پنجاب کے علاقے شدید متاثر ہوئے۔
فورم کو بتایا گیا کہ 33 ملین افراد متاثر ہیں جن میں 16 ملین بچے 3.4 ملین لڑکے امریکیوں شامل ہیں ان کی زندگی بچانے کے لئے فوری مدد کی اشد ضرورت ہے ۔ بارشوں اور سیلاب سے 1500 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 500 سے زیادہ بچے بھی شامل ہیں۔
فورم کو یہ بھی بتایا گیا کہ متاثرہ افراد کے کھانے پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے خاص طور پر بچوں کی خوراک اور حاملہ خواتین کے لیے سپلیمنٹری خوراک کیونکہ غذائیت کی کمی کی وجہ سے صحت کے مسائل کا خطرہ ہے ۔ فورم کو بتایا گیا کہ سندھ میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں پھیلنے کا بڑا خطرہ ہے ۔
فورم نے ہدایت دی کہ بیماریوں کے پھیلنے بالخصوص ڈینگی، ہیضہ اور اس طرح کی دیگر بیماریوں پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے ہوں گے۔
فورم نے جنگی بنیادوں پر مشترکہ سروے کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ نقصان کا واضح اندازہ لگایا جا سکے اور سردیوں کے آغاز سے پہلے اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔ فورم نے ہنگامی بنیادوں پر انفراسٹرکچر کی بحالی کے منصوبے کا بھی جامع جائزہ لیا۔

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 دن قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 3 دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 3 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 2 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 دن قبل






.jpeg&w=3840&q=75)