اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران کی دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنادیا


اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق مقدمے میں باقی دفعات موجود رہیں گی ، مقدمہ ہائی کورٹ سے سیشن کورٹ منتقل کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ، بغیر اجازت ریلی نکالنے پر مقدمہ ابھی چلے گا ،
آج ہائی کورٹ میں جج دھمکی کیس میں عمران خان کی دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے (جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم) جے آئی ٹی سے جواب طلب کیا کہ دہشت گردی کا مقدمہ بنتا ہے یا نہیں۔ جے آئی ٹی نے عمران خان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درست قرار دے دیا۔
اسپیشل پراسیکوٹر راجہ رضوان عباسی نے عدالت کو آگاہ کردیا کہ دہشت گردی کی دفعہ لگتی ہے، اس کیس میں چالان رپورٹ تیار ہو گئی ہے۔
عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیے کہ دہشتگردی کی دفعات کیلئے کچھ بنیادی عناصر ضروری ہوتے ہیں، عمران خان پر درج مقدمے میں وہ تمام عناصر موجود نہیں،
دہشتگردی کا مقدمہ خوف اور دہشت کی فضا پیدا کرنے پر ہی بن سکتا ہے، محض ایسی فضا پیدا ہونے کے امکان پر مقدمہ نہیں بن سکتا، درخواست اگر آتی تو ان کی طرف سے آتی جن کے لیے کہا گیا تھا۔
چیف جسٹس نے پراسیکوٹر سے کہا کہ اگر آپ تقاریر پر ایسے پرچے درج کرائیں گے تو ایک فلڈ گیٹ کھل جائے گا، عمران خان کی پوری تقریر میں تھریٹ یا نقصان پہنچانے کی بات کی گئی؟ کیا آئی جی یا ڈی آئی جی نے کوئی کمپلینٹ فائل کی ہے ؟۔
پراسیکوٹر نے کہا کہ یہ الفاظ سابق وزیراعظم اور ہو سکتا ہے مستقبل کے بھی وزیر اعظم ہوں ان کی جانب سے استعمال کئے گئے، پولیس اور ججز کے حوالے سے بھی تھریٹ کیا گیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ بادی النظر میں اس کیس میں ان دفعات میں سے ایک دفعہ بھی نہیں لگتی ، دہشت گردی کے مقدمہ اندراج کا غلط استعمال تو ہوتا رہا ہے ،
جب آپ کہتے ہیں تقریر کے علاوہ تفتیش میں کچھ نہیں آیا تو ڈیزائن تو ختم ہو گیا، آپ نے خود تسلیم کیا ہے کہ تقریر کے علاوہ ان کے خلاف کچھ نہیں۔
پراسیکیوٹر نے دلائل دیے کہ یہ نہیں کہا کہ کوئی لیگل ایکشن لیں گے بلکہ کہا کہ ہم ایکشن لیں گے، اگر ایس ایچ او کسی کو کہے کہ میں تمہیں دیکھ لوں گا تو اس کے سنجیدہ اثرات اور نتائج ہو سکتے ہیں،
بالکل اسی طرح سابق وزیر اعظم کے اس اشتعال انگیز بیان کے بھی اثرات ہیں، انہی حقائق پر تفتیشی نے آئی جی سے دو بار کہا کہ مجھے کیس سے الگ کیا جائے، عمران خان نے بیان سے یقینا افسران کو خطرے میں ڈالا۔

اسرائیل نے دو برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا
- 26 منٹ قبل

آئی سی سی کی منشیات کا استعمال پر نیدرلینڈز کے کرکٹر ویویان کنگما کے کھیلنے پر پابندی
- 4 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- 2 گھنٹے قبل

تھرپارکر : تحصیل اسلام کوٹ میں ڈینگی کیسز میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ
- 5 گھنٹے قبل

بلوچستان-سندھ سرحد پر دو دھماکے، 3 افراد جاں بحق
- 24 منٹ قبل
دنیا ئے موسیقی کے بادشاہ استاد امانت علی خان کو ہم سے بچھڑے 51 برس بیت گئے
- 7 گھنٹے قبل

شاپنگ لنکس اور AI فیچرز: یوٹیوب نے آمدنی کے ذرائع میں توسیع کر دی
- 4 منٹ قبل

ضلع خضدار: سکیورٹی فورسز کا آپریشن دہشت گرد تنظیم ’’فتنہ الہندستان‘‘ کے 5 دہشت گردہلاک
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
- 2 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت کا ٹرانسپورٹ وژن 2030 کے تحت صوبے کی پہلی ای-ٹیکسی اسکیم کے آغاز کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

ہینڈ شیک تنازع،پی سی بی کا میچ ریفری کے خلاف کوئی ایکشن نہ لینے پر سخت مؤقف، آئی سی سی کو دوسرا خط
- 6 گھنٹے قبل
سعودی ایئرفورس کا وزیر اعظم شہباز شریف کے طیارے کو شاندار فضائی سلامی سے خوش آمدید
- 29 منٹ قبل