Advertisement

آزادکشمیر : تیندوےکے مبینہ حملے میں 2 بھائی جاں بحق

نیلم:  آزادکشمیر میں تیندوے کے مبینہ حملے میں 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 20th 2022, 5:00 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
آزادکشمیر :  تیندوےکے مبینہ حملے میں 2 بھائی جاں بحق

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق واقعہ  پالڑی شاہ کوٹ میں پیش آیا جہاں دونوں بھائی قریبی جنگل میں جلانےکے لیے لکڑیاں اکٹھی کر رہے تھےکہ  مبینہ طور پر تیندوے نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دونوں بھائی جاں بحق ہوگئے۔

تیندوے کے حملے میں جاں بحق منیر اور امجد کی عمریں 16 اور 20 سال تھیں، دونوں بھائیوں کی لاشیں ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

Advertisement