کھیل
ٹی20سیریز: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا میچ آج کھیلا جائیگا
کراچی : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا آغاز آج سے ہورہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 17 سال کا طویل انتظاراپنے اختتام کو پہنچا ، انگلش کرکٹ سٹارز ایک بار پھر پاکستانی میدانوں میں ان ایکشن ہوں گے۔
سات ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج ساڑھے سات بجے شروع ہوگا ۔
قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں جبکہ انگلینڈ ٹیم معین علی کی کپتانی میں میدان میں اتریں گے ۔
سیریز کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی جبکہ دونوں ٹیمیں اسے اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کے بقیہ تین میچ 22، 23 اور 25 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو شیڈول میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔
پاکستان
موسم کی خرابی کے باعث محمد بن زید النہیان کا دورہ پاکستان منسوخ
محمد بن زید النہیان کا دورہ پاکستان منسوخ

موسم کی خرابی کے باعث محمد بن زید النہیان کا دورہ پاکستان منسوخ
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر محمد بن زید النہیان نے پاکستان پہنچنا تھا مگر موسم کی خرابی کے باعث یہ دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات ، تجارت میں بہتری کیلئے بہت اہمت کا حامل ہے۔
تحدہ عرب امارات کے صدر کا دورہ اسلام آباد کی تاریخوں کا دوبارہ اعلان کیا جائے گا۔
دنیا
امریکا کو دیوالیہ ہونے سے بچاؤ، ریپبلکنز بھی صدر بائیڈن کیساتھ
ذمہ دارانہ رویہ اپنا کر قرض کی حد بڑھائی جاسکتی ہے

امریکا کو دیوالیہ ہونے سے بچاؤ، ریپبلکنز بھی صدر بائیڈن کیساتھ بیٹھیں گے۔
امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون مک کارتھی نے کہا کہ صدربائیڈن کو قرض کی حد بڑھانے کے بدلے اخراجات میں کٹوتی کا سوچنا ہوگا، ذمہ دارانہ رویہ اپنا کر قرض کی حد بڑھائی جاسکتی ہے۔
وائٹ ہاس کا کہنا ہے کہ اقتصادی بحران سے بچنے کیلئے قرض کی حد بڑھانا ملک کی ذمہ داری ہے۔
کیون مک کارتھی کی ایوان کا اسپیکر بننے کے بعد صدر بائیڈن سے یہ انکی پہلی ملاقات ہوگی۔
تجارت
اوگرا کا پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ
آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں، ذخیرہ اندوزوں نے مصنوعی بحران پیدا کیا، بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
اوگرا کا کہنا ہے کہ مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے لائسنس منسوخ کیے جائیں گے، صوبائی چیف سیکرٹریز کے ذریعے ضلعی انتظامیہ کی مدد سے معاملہ جلد نمٹایا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ چند روز سے پنجاب کے مختلف شہروں میں شہریوں کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبریں سامنے آ رہی تھیں۔
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
اسلام آباد اور راولپنڈی کے گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے
-
تجارت 2 دن پہلے
انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 262 سے بھی تجاوز کرگیا
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
پنجاب کے مخلتف شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت ہوگئی
-
پاکستان ایک دن پہلے
43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری، پی ٹی آئی کا عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر تک اضافہ
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
اوگرا کا پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل