Advertisement

ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات:شہزادی شارلٹ رو پڑیں

 آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کے دوران شہزادہ ولیم کی بیٹی  شہزادی شارلٹ رو پڑیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Sep 20th 2022, 8:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات:شہزادی شارلٹ رو پڑیں

پرنس آف ویلز ولیم کی بیٹی شہزادی شارلٹ اپنی پردادی کی آخری رسومات اور تدفین کےدوران اشکبار ہو گئیں۔ ان کے روتے ہوئی کی تصویر انٹرنیشنل میڈیا کی زینت بنی تو سوشل میڈیا صارفین کی بھی خاص توجہ کا مرکز بن گئی۔کالے لباس میں ملبوس ننھی شہزادی آنکھوں پر ہاتھ رکھ کر پھوٹ پھوٹ  کر رو پڑِیں جس پر ان کی والدہ شہزادی کیٹ مڈلٹن انہیں تسلی دیتی ہوئی نظر آئیں۔

شہزادی شارلٹ نے اپنی پردادی ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات  کے لیے اپنا پہلا خصوصی اہمیت کا بروچ بھی پہنا۔ شہزادی نے  اپنے کوٹ پر ہیروں سے جڑا  ہوا گھوڑے کے جوتے کی شکل  کا بروچ لگایا ہوا تھا۔ شہزادی شارلٹ نے یہ بروچ پردادی کی گھوڑوں سے خصوصی محبت کے احترام میں لگایا اورانہیں منفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔یہ بروچ ننھی  شہزادی کو  آنجہانی ملکہ الزبتھ نے خود تحفے میں دیا تھا۔
آخری رسومات میں شریک  شہزادہ ولیم کے بیٹے  شہزادہ  جارج بھی  افسردہ دکھائی دیے۔

Advertisement
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 2 دن قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 2 دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 3 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 3 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 4 دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 3 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 4 دن قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 2 دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 4 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 2 دن قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 2 دن قبل
Advertisement