لوگوں کو کہتے ہیں خوف کا بت توڑدیں ،عمران خان خود نام لینے سے ڈرتے ہیں : مریم نواز
مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان امریکی سازش سے آرمی چیف کے معاملے پر آگئے۔پسند کی تقرری کے لیے انتشار کی طرف جانا کیاجمہوری عمل ہے؟ میری پسند کا آرمی چیف نہ لگایا تو نظام کو نہیں چلنے دوں گا کیایہ کہنا جمہوریت ہے؟


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام اباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ قدرت کا اصول ہے سچ سامنے آہی جاتاہے ۔اللہ پر بھروسہ ہے ،انصاف کی توقع ہے۔فیصلہ ہوگا تب وہ ساری باتیں کہوں گی جو ابھی تک نہیں کہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تقریر سننے کے عذاب سے گزرنا پسند نہیں کرتی ۔عمران خان لوگوں کو کہتے ہیں خوف کا بت توڑدیں ،آپ توخود نام لینے سے ڈرتے ہیں۔عمران خان جن کو ذمہ دار ٹھہرارہےہیں ،ان کا نام کیوں نہیں لیتے ؟
انہوں نے کہاہے کہ اداروں پرحملہ کرنا،پسند کی تقرری کے لیے انتشار کی طرف جانا کیاجمہوری شخص کا عمل ہے؟عمران خان جلسوں میں لوگوں کو انتشار پر اکساتے ہیں۔عمران خان کا طریقہ ڈرا دھمکا کر اپنا راستہ صاف کرناہے۔بہروپیے کی اصلیت کو بے نقاب کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نان ایشو کو ایشو بنارہے ہیں۔عمران خان نے پارٹی اجلاس میں کہا کون کس سےملاقات کررہاہے۔کیاعمران خان نے اپنی پارٹی کو ملاقاتوں پر اعتماد میں لیاتھا۔کل جو کالز کروارہاتھاآج وہ کہہ رہےہیں میرے اراکین کو کالز آرہی ہیں۔کالز کے اگر ثبوت ہیں تو سامنے لے آئیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کالز تو ہمیں بھی آتی تھیں اور دھمکیاں ہمیں بھی ملتی تھیں۔ہمارا انقلاب فوت نہیں ہوا۔ عمران خان کا انقلاب راناثنااللہ کےڈر سے نکلا ہی نہیں ۔ لانگ مارچ ہم نے بھی کیے ،جمہوریت کی حامی ہوں ۔عمران خان کو چھوڑ کرہمیں پاکستان کی ترقی کی بات کرنی چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کیس میں بھی دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگا۔نوازشریف واپس آجائیں گے ۔پنجاب حکومت جتنی جلد ختم ہوجائے بہترہے ۔ملک میں مہنگائی کاذمہ دار عمران خان ہیں۔

برطانوی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ،خطے کی صورت حال پر گفتگو
- 15 hours ago

پاک بھارت کشیدگی : رافیل کمپنی کے شیئرزمزیدگرگئے
- 14 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں رابطہ
- 15 hours ago

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
- 15 hours ago
پی ایس ایل 10: بقیہ میچز 17 مئی سے شروع کروانے کا فیصلہ
- 10 hours ago

پاکستان کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی کہ آئندہ مزید کارروائی نہیں ہوگی ، نریندر مودی
- 9 hours ago

ڈونلڈ ٹرمپ قطری شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر کا لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار
- 16 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- 16 hours ago

وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور شہداکیلئےپیکیج کا اعلان
- 10 hours ago

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیا ن رابطہ متوقع
- 16 hours ago

قومی اسمبلی سے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادمنظور
- 11 hours ago

جنرل عاصم منیر کی سی ایم ایچ آمد،معرکہ حق کےزخمیوں کی عیادت
- 10 hours ago