وزیراعظم کی فرانسیسی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دوطرفہ تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔


وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے فرانسیسی صدر کے ساتھ ملاقات میں اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور یورپی یونین کے تناظر میں اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، زراعت، آئی ٹی، دفاع، سلامتی، اعلیٰ تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
جی ایس پی پلس کیلئے فرانس کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اس سے یورپی یونین کے ساتھ ساتھ فرانس کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات بڑھانے میں بھی مدد ملی۔
وزیراعظم نے فرانس کے صدر کو پاکستان میں بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں اور سنگین صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا ۔
وزیراعظم نے سیلاب متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی اور امداد جس میں خیمے، واٹر پمپ اور ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل کی ٹیم بروقت بھجوانے پر فرانسیسی صدر کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ فرانس بحالی اور تعمیرنو کے مرحلہ میں بھی حکومت کی کوششوں میں تعاون کرے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ کاربن کے اخراج میں پاکستان کا کردار نہ ہونے کے باوجود پاکستان کو سب سے زیادہ خطرہ ہے، جیسا کہ حال ہی میں سیلاب سے ظاہر ہوا۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور اجتماعی کاوشوں کیلئے ایک اہم موضوع ہے۔
دونوں رہنمائوں نے اس سنگین چیلنج سے نکلنے اور بین الاقوامی تعاون کی مدد سے ایک لچکدار انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے پاکستان کی کوششوں میں معاونت اور مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا جبکہ دونوں رہنمائوں نے قریبی رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

بجلی کی قیمتوں میں تین ماہ کیلئے اضافے کا امکان
- 21 گھنٹے قبل

قازقستان نے باضابطہ طور پر ابراہیمی معاہدے میں شمولیت اختیار کرلی، امریکی صدر کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

ٹرمپ انتظامیہ نےاب تک 80 ہزار غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کردیئے ہیں
- 21 گھنٹے قبل

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- ایک گھنٹہ قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

چیئرمین سنی اتحاد کونسل و رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا اسلام آباد سے گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

آئین میں مجوزہ 27 ویں ترمیم پر مشاورت کے لیے وفاقی کابینہ کا آج طلب کیا گیا اجلاس ملتوی
- 3 گھنٹے قبل

مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

27ویں آئینی ترمیم کی حمایت، وزیر اعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے مطالبات رکھ دیئے
- ایک دن قبل

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- ایک دن قبل

ائیر کرافٹ انجینئرز کی ہڑتال کے باعث پی آئی اے کی آج بھی 14 پروازیں منسوخ
- ایک گھنٹہ قبل

فلپائن: تباہ کن سمندری طوفان کالمیگی کے نتیجے میں 140 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ
- 3 گھنٹے قبل









