لاہور: برصغیر کی معروف گلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں کی آج 96 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔


فن گائیکی کا انمول سرمایہ، دلکش اورسریلی آواز کی مالک برصغیر کی معروف گلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں،موسیقی کا ایک درخشاں باب تھیں، 21 ستمبر 1926کو قصورمیں پیدا ہونے والی نور جہاں کا اصل نام اللہ وسائی تھا۔
انہوں نے اپنے فنی کیرئر کا آغاز 1935میں بطورچائلڈ اسٹارفلم 'پنڈ دی کڑیاں' سے کیا۔ 1941ءمیں بمبئی میں بننے والی فلم خاندان نے ان کے لیے خوشیوں اور کامیابیوں کے دروازے کھولے ۔ اسی فلم کی تیاری کے دوران ہدایت کار شوکت حسین رضوی سے ان کی ملاقات ہوئی اور دونوں نے شادی کرلی ۔
1935 سے 1963 تک فلموں میں اداکاری کے ساتھ گلوکاری کے فن کا بھی مظاہرہ کیا اور مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ کے لئے اپنی خاص جگہ بنالی۔ نورجہاں کا فنی کیرئیر چھ دہائیوں پر محیط ہے ۔ انہوں نے 26 فلموں میں مرکزی کردار ادا کیےاور تقریبا ایک ہزار فلموں کے لیے گیت گائے ۔
اردو ، پنجابی، پشتو، سندھی اور فارسی زبان میں کئی ترانے اور گیت جو ایک کے بعد ایک مشہور ہوتے چلے گئےجن میں مجھ سے پہلی سی محبت، گائے کی دنیا گیت میرے، چاندنی راتیں، ہماری سانسوں میں آج تک ، جادو ہولی دے، نگاہیں ملا کر، تمہی ہو محبوب میرے اور دیگر شامل ہیں۔
ملکہ ترنم نے صرف اردو اورپنجابی میں ہی گیت نہیں گائے بلکہ غزل گائیکی میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں ۔ میڈم نورجہاں الفاظ کی ادائیگی اور ُسروں کے اتارچڑھاؤمیں کمال رکھتی تھیں۔ 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران ان کے قومی نغموں نے دلوں کو گرمایا اور آج بھی یہ نغمے لوگوں کے دلوں میں ان کی یاد کو تازہ کیے رکھتے ہیں ۔
ملکہ ترنم نور جہاں کی آواز سامعین پر سحر طاری کر دیتی تھی ان کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر پہچان کروائی ۔
حکومتِ پاکستان نے انکی خدمات کو سراہتے ہوئے1957میں صدارتی تمغہ برائےحسنِ کارگردگی اور1966میں نشان امتیاز سےنوازا۔
ملکہ نورجہاں 23دسمبر 2000 کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں ، ان کی یاد ہمیشہ ان کے مداحوں کے دلوں میں زندہ رہے گی۔

پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود پاکستان بھر کی 150 پروازیں منسوخ
- 2 منٹ قبل

چین ، سعودی عرب ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کا پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم
- 10 گھنٹے قبل

سیز فائر ہونے پر سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی قوم اور افواج پاکستان کومبارکباد
- 10 گھنٹے قبل
سیزفائر کو خطے میں امن و استحکام کے مفاد میں قبول کرتے ہیں : وزیراعظم
- 11 گھنٹے قبل

آپریشن بُنیان مّرصُوص سےدشمن کو4گنازائدنقصان
- 11 گھنٹے قبل

بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی،ایل او سی پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ
- 11 گھنٹے قبل
اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہو کر لڑتے ہیں، وزیر اعظم کا قوم سے خطاب
- 9 گھنٹے قبل

پاک افواج کی انتھک محنت سے جنگ میں فتح ہوئی ،صدرمملکت
- 9 گھنٹے قبل

پی ایس ایل کے بقیہ میچز پی سی بی راولپنڈی میں ہونے کا امکان
- 10 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ فلم "مشن ایمپاسیبل دی فائنل ریکنگ" میں ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ لاریب عطا کی خدمات پیش
- 12 گھنٹے قبل
چینی ساختہ لڑاکا طیارے جے 10 سی نے انڈیا پر خوف طاری کردیا
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم بُنیان مّرصُوص کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یومِ تشکر منانے کا اعلان
- 6 منٹ قبل