جی این این سوشل

کھیل

دوسرا ٹی 20، انگلینڈ نے پاکستان کو پہاڑ جیسا ہدف دے دیا

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 200 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دوسرا ٹی 20، انگلینڈ  نے پاکستان کو پہاڑ جیسا ہدف دے دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

انگلینڈ کے سلامی بیٹر ایلکس ہیلز اس مرتبہ 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور اپنی ٹیم کو 42 رنز کا آغاز فراہم کیا۔اس مجموعے پر شاہنواز دہانی نے پہلے ہیلز اور پھر اگلی ہی گیند پر ڈاؤڈ ملان کو بھی بولڈ کردیا۔

محمد نواز نے 101 کے مجموعے پر 43 رنز بنانے والے بین ڈکِٹ کو بھی چلتا کیا، لیکن اس کے بعد کپتان معین علی اور ہیری بروکس کے درمیان صرف 27 گیندوں پر 59 رنز کی پارٹنر شپ نے انگلینڈ کی اننگز کی رفتار کو ہی تبدیل کردیا۔

دونوں 17ویں اوور میں اسکور کو 160 رنز پر لے گئے جہاں 31 رنز بنانے والے ہیری بروکس حارث رؤف کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

دوسری جانب وکٹ پر موجود کپتان معین علی کا بلہ رنز اگلتا رہا، انہوں نے 23 گیندوں پر چار چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔

قومی ٹیم نے ایک تبدیلی کی ہے۔ محمد حسنین کو نسیم شاہ کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پچ کی صورتحال کے مطابق ڈیڑھ سو کے آس پاس کا ٹارگٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان

عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد کر دیا

سپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن ارکان زین قریشی، شیر افضل مروت اور حامد رضا نے ملاقات کی ہے جس میں پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین نامزد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے حامد رضا کی نامزدگی کے لیے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ہدایات جاری کر دیں۔ اس سے قبل عمران خان نے پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کیا تھا۔


سپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن ارکان زین قریشی، شیر افضل مروت اور حامد رضا نے ملاقات کی ہے جس میں پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔


تاہم اپوزیشن نے چیئرمین پی اے سی کے لیے حامد رضا کا نام اسپیکر کو دے دیا۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ چیئرمین پی اے سی کا انتخاب قواعد کے مطابق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سپیکر کی چیئرمین پی اے سی کی نامزدگی کا کوئی دائرہ اختیار نہیں۔ یہ فیصلہ اپوزیشن کو کرنا ہے انہیں جو بھی نام دیا جائے گا وہ چیئرمین پی اے سی بنے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر نجکاری عبدالعلیم خان سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں رہنمائوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ عبدالعلیم خان نے گلگت بلستان میں روڈ انفراسٹرکچر کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کروائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر نجکاری عبدالعلیم خان سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گل بار خان نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں کے مابین ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ گلگت بلتستان کے وزیر زراعت انجینئرمحمد انور اور وزیر تعلیم شہزاد آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

عبدالعلیم خان اور حاجی گل بار خان کی ملاقات میں تتہ پانی اور قراقرم ہائی وے پر آر سی پل کی تعمیر، بابو سرٹنل کا افتتاح و روڈ کی تعمیر، شوتار،جاگ لوٹ اور سکردو روڈ کی تعمیر پر بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنمائوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ عبدالعلیم خان نے گلگت بلستان میں روڈ انفراسٹرکچر کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کروائی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں ملنے پر امریکا کااسرائیل سے جواب طلب

ہم اس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات چاہتے ہیں، مشیر برائے امریکی قومی سلامتی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں ملنے پر امریکا کااسرائیل سے جواب طلب

غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں ملنے پر امریکا نے اسرائیلی حکام سے جواب طلب کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کے دو مرکزی اسپتالوں النصر اور الشفاء میں اجتماعی قبریں برآمد ہونے پر اسرائیلی حکام سے جواب طلب کر لیا ہے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جواب چاہیے، ہم اس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات چاہتے ہیں۔

ایک روز پہلے امریکی محکمہ خارجہ نے بھی غزہ میں اجتماعی قبروں سے متعلق رپورٹس کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے اسرائیلی حکومت سے مزید معلومات کا تقاضا کیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے النصر اور الشفاء اسپتالوں کا محاصرہ کرکے انہیں تباہ و برباد کردیا ہے اور اس کارروائی میں سیکڑوں فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ آپریشن ختم ہونے کے بعد ان اسپتالوں سے سیکڑوں لاشیں ملی ہیں جن میں سے متعدد کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے اور کچھ برہنہ تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll