نیویارک : وزیراعظم محمد شہباز شریف آج جمعہ کو اقوام متحد کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جس میں وہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرائیں گے اور سیلاب سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل بھی کریں گے۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے چوتھے روز اعلیٰ سطح کے مباحثہ میں 12ویں سپیکر ہوں گے ۔ 193 ممبر اسمبلی میں اب تک 140 عالمی رہنما حصہ لے چکے ہیں ۔ کوویڈ 19 کے بعد جنرل اسمبلی کا یہ پہلا اجلاس ہے جس میں عالمی لیڈر بنفس نفیس شریک ہو رہے ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک کے لیڈروں سے ملاقات کی اور انہیں سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالہ سے آگاہ کیا جس سے پاکستان کا ایک تہائی حصہ ڈوب گیا ، انسانی جانوں، انفرسٹرکچر، لائیو سٹاک اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے ایک جاری ویڈیو بیان میں کہاکہ پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے اور سیلاب سے ہونے والی تباہی دنیا کے سامنے واضح ہے، اس پر سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ کچھ عالمی رہنمائوں نے ہنگامی بنیادوں پر عالمی برادری سے پاکستان کی مدد کی اپیل کی ہے۔
اس ماہ کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کرنے والے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے منگل کو جنرل اسمبلی میں بحث کا آغاز کرتے ہوئے عالمی رہنمائوں کو بتایا کہ پاکستان نہ صرف سیلابی پانی میں ڈوب رہا ہے بلکہ وہ قرضوں میں بھی ڈوب رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے ماحولیاتی تبدیلی پر عالمی رہنمائوں کے ساتھ ملاقات میں بتایا کہ ہم سب نے پاکستان میں انتہائی خوفناک تصویر دیکھی ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ابھی بھی پانی میں ڈوبا ہوا ہے، اسے مدد کی ضرورت ہے ۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم عالمی برادری سے پاکستان کے عوام کی مدد کا مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ وہ ایک انتہائی تکلیف دہ وقت سے گزر رہا ہے۔
گوتریس کے دورہ پاکستان کے بعد اقوام متحدہ نے پاکستان کو سیلاب سے نمٹنے کیلئے 160 ملین ڈالر کی فلیش اپیل جاری کی تاہم ابھی تک پاکستان کو مکمل طور پر یہ فنڈ نہیں دیا گیا۔ وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب میں سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں سب سے پرانے آئٹمز میں سے ایک تنازعہ کشمیر کے حل کی ضرورت پر بھی زور دیں گے اور اس تنازعہ پر پاکستان کے اصولی موقف کی توثیق کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی پیچیدہ اور ایک دوسرے سے جڑے ہوئے بحرانوں کے پس منظر میں منعقد ہو رہی ہے۔ تنازعات، موسمیاتی تبدیلی اور کوووڈ -19 نے پوری کرہ ارض میں خاص طور پر سب سے زیادہ کمزور آبادیوں میں عدم مساوات، غربت اور بھوک کو بڑھا دیا ہے۔

بابائے قوم کا یوم پیدائش، مزارِ قائد پر تبدیلیٔ گارڈز کی پُروقار تقریب،صدر،وزیر اعظم کا خراجِ تحسین
- 3 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 20 گھنٹے قبل

حکومت نے 26 دسمبر کی تعطیل کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری
- 2 گھنٹے قبل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت 8 دہشت گرد جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل

طالب علموں کیلئے اچھی خبر،محکمہ تعلیم سندھ کا آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالرشپ کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

سال2025بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کا خواب ہی ثابت ہوا،پروڈیوسرز اور اداکار بھی خاصے مایوس دکھائی دئیے
- 3 گھنٹے قبل

پرائیڈ آف پرفارمنس قوال شیر میاں داد کی امریکا میں زبردست پرفارمنس ،پاکستانی کمیونٹی جھوم اٹھی
- 3 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل ، نیول چیف اور ایئر چیف کا قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت
- 4 گھنٹے قبل

آسام: مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پر تشدد مظاہرے، کئی افراد ہلاک ، متعدد زخمی
- 39 منٹ قبل

صدرمملکت اور وزیراعظم کی کرسمس کے پُر مسرت موقع پر مسیحی بہنوں بھائیوں کو مبارکباد
- 4 گھنٹے قبل

کسی بھی اقلیتی شہری سے ناانصافی یا زیادتی ہوئی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا،وزیراعظم
- 3 گھنٹے قبل

فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی کرسمس کی تقریب میں شرکت،مسیحی برادری کو مبارکباددی اور کیک کاٹا
- 28 منٹ قبل



