کراچی : انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار بیٹنگ سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا ، بابر نے کوہلی سے تیز ترین 8 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 11 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 66 گیندوں پر 110 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔
انہوں نے 227 میچز کی 218 اننگز میں تیز ترین 8 ہزار رنز مکمل کرنے کا اہم سنگ میل عبور کیا۔
اس سے قبل بھارتی بلے باز ویرات کوہلی 257 میچز کی 243 اننگز میں 8 ہزار رنز بنا کر تیز ترین 8 ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑیوں میں دوسرے نمبر پر تھے۔
کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں تیز ترین 8 ہزار رنز مکمل کرنے کی فہرست میں پہلے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل موجود ہیں ، کرس گیل نے یہ ریکارڈ 217 میچز کی 213 اننگز میں حاصل کیا تھا۔
گزشتہ روز پاکستان نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی ڈبل سنچری پارٹنر شپ کی بدولت انگلینڈ کے خلاف بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے ۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a day ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago







