صحت

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر 16 ہیلتھ کیمپس لگائے جا رہے ہیں : عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر 16 ہیلتھ کیمپس لگائے جا رہے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 28th 2022, 1:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر 16 ہیلتھ کیمپس لگائے جا رہے ہیں : عبدالقادر پٹیل

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے قومی صحت  نے کہا کہ خیبرپختونخوا ، سندھ ، بلوچستان اور پنجاب میں 47 ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے خیبرپختونخوا کے 8 اضلاع میں 16 ہیلتھ کیمپس لگائے گئے ہیں ۔

پنجاب کے دو اضلاع میں 4 ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے جبکہ بلوچستان کے 7 اضلاع میں 14 ہیلتھ کیمپس لگائے گئے ہیں ۔  سندھ کے 10 اضلاع میں 13 ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ مجموعی طور پر5574 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پانچ سال سے کم عمر 1084 بچوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ۔ ہیلتھ کیمپس میں 625 بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے دیئے گئے جبکہ ہیلتھ کیمپس میں 262 بچوں کو حفاظتی ٹیکے بھی لگائے گئے۔