لاہور : پاکستان کی نامور اداکارہ نائلہ جعفری مہلک بیماری کینسر لڑ رہی ہیں جس کی وجہ سے اداکارہ نے دوبارہ نشر ہونے والے ڈراموں کا معاوضہ ادا کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انھوں نے مالی مدد کا مطالبہ کیا ہے۔نائلہ جعفری کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 سال سے کینسر جیسی بیماری میں مبتلا ہوں اور دوسری کیمو تھراپی بھی نہیں ہوسکی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا کہ پہلے انفیکشن کو کنٹرول کیا جاسکے اور ایک بات جو میں اس دوران سوچتی رہی وہ یہ کہ ہماری حکومت اور پالیسی ساز وں کو فن اور آرٹ سے متعلق لوگوں کا سوچنا چاہیے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’میں 6 سال سے بیمار ہوں، سب نے میرا ساتھ دیا اور مدد کی لیکن میں سوچتی ہوں کہ کاش جو ہمارے شو ری پلے ہورہے ہیں اگر ان شوز کا کچھ فیصد حصہ آج بھی ہمیں ملتا رہتا تو مجھ جیسے بہت سے لوگوں کو آسانی ہوسکتی تھی‘۔
انھوں نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ ’جب میں نے پی ٹی وی جوائن کیا تو ہمیں دوبارہ نشر کیے جانے والے شوز کی رائیلٹی ملا کرتی تھی، اگرچہ یہ پیسے بہت کم ہوتے تھے لیکن اس کے باوجود ہمیں خوشی ہوتی تھی‘۔
اداکارہ نے اپنے ویڈیو بیان میں درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا مطالبہ ہے آنے والے وقت میں اس حوالے سے کام کیا جائے کیونکہ یہ مجھ جیسے سینئر آرٹسٹ کے لیے بہت اچھا ہوگا جن کے لیے بہت سی چیزیں مینیج کرنا بہت مشکل ہے‘۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 4 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 5 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 5 گھنٹے قبل







