Advertisement
ٹیکنالوجی

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد: گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری ، ملائیشیا کی نمبر ون کار پروٹون ساگا کو پاکستان میں لانچ کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 4th 2021, 11:52 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق   گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری ،  ملائیشیا کی نمبر ون کار پروٹون ساگا کو پاکستان میں لانچ کرنے کی تیاری مکمل۔پروٹون ساگا 4 اپریل بروز اتوار کو ورچوئل تقریب کے ذریعے متعارف کرائی جائے گی۔

جی این این کے  مطابق  پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارحانہ بلے باز شاہد آفریدی پروٹون کار کے برانڈ سفیر مقرر کردیے گئے۔ پروٹون نے پاکستان میں پہلے آٹو موبائل اسمبلی پلانٹ کی تعمیر کیلئے الحاج آٹوموٹیو سے اشتراک کیا ہے۔

جدید ترین اسمبلی پلانٹ تکمیل کے مراحل میں ہے اور سالانہ 25 ہزار گاڑیوں کی پیداوار کا حامل ہوگا، جبکہ ملائیشین کارساز کمپنی پروٹون آئندو دو برسوں میں اپنی پروڈکٹ رینج مزید بڑھانے پر کام کررہی ہے۔

Advertisement