نیویارک : ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 6 ملین سے زائد سیلاب متاثرین کو ہنگامی بنیادوں پر امداد کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے مناظر کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔
اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ ہفتے میں پاکستان میں تھی، جہاں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں نے ملک کی ایک تہائی اراضی کو تباہ کردیا ہے ، میں نے اس تباہی کا جائزہ لینے کے لیے بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی اور مقامی تنظیموں کے ساتھ وہاں کا دورہ کیا ۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان اب بھی دس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کرتا ہے جوکہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے بحفاظت وہاں سے واپس نہیں جا سکتے۔ جن افغان مہاجرین تک میں پہنچ سکی وہ ابھی تک طالبان کے ملک پر برسرِ اقتدار آنے پر صدمے میں ہیں، اب جاننا یہ ہے کہ وہ اس ہنگامی صورتحال میں کس ملک میں جائیں گے‘۔
View this post on Instagram
ہالی وڈ اداکارہ نے دنیا سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ اس طرح ایک کے بعد ایک صدمے ملنا بہت تکلیف دہ ہے ۔ براہ کرم جوکچھ ہورہا ہے اس سے کچھ سیکھیں ، موسمیاتی تباہی سے آگاہ رہیں جوکہ اب ہم باقاعدگی سے دیکھ رہے ہیں۔
انجلینا نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ اپنی حکومتوں پر یہ سمجھنے کے لیے دباؤ ڈالیں کہ منصفانہ تجارت کا فقدان، دنیا زہریلی گیسوں کے بڑھتے ہوئے اخراج اور اس سے متعلق تنازعات کو حل کرنے میں ناکامی دنیا بھر میں لاکھوں خاندانوں کی موت اور تکلیف کا باعث بن رہی ہے۔
عالمی بینک کا پاکستان کو کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ
- 4 گھنٹے قبل
(ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد
- 2 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو پر حملہ، کراچی ائیربیس حملے کاکیس ملٹری کورٹس کیوں نہیں گیا،جسٹس جمال مندوخیل
- 2 گھنٹے قبل
تنزانیہ میں ’ماربرگ وائرس‘ کا مشتبہ پھیلاؤ ، 8 افراد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل
سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار
- 3 گھنٹے قبل
بھارتی افواج کی جموں کشمیر میں ناکامیوں کی ایک طویل داستان
- 41 منٹ قبل
14 آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کی منظوری
- 17 گھنٹے قبل
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج جہنم واصل
- 4 گھنٹے قبل
جنوبی کوریا کے سابق یون سک یول مارشل لاء کی ناکام کوشش کے الزام میں گرفتار
- 3 گھنٹے قبل
شہریوں کو ایندھن سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کیلئے حکومت کا بڑا اعلان
- 2 منٹ قبل
کل تحریری مطالبات پیش کر دیں گے، پھر حکومت کی مرضی مذاکرات کو چلانا ہے یا نہیں، سلمان اکرم راجہ
- 2 گھنٹے قبل
امدادی اشیاء پر مشتمل 25 گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا
- 3 گھنٹے قبل