Advertisement

آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا ، جیتنے والے اور ہارنے والے کو کیا کیا ملے گا ؟ جانئے

اسلام آباد : انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 کی انعامی رقم کا اعلان کر دیاہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 30th 2022, 5:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا ، جیتنے والے اور ہارنے والے کو کیا کیا ملے گا ؟ جانئے

 

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیاہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے مجموعی پرائز پول 5.6 ملین ڈالرز ہیں ،

ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو 1.6 ملین ڈالرز ملیں گے جبکہ رنر ز اپ ٹیم کو 8 لاکھ امریکی ڈالر دیئے جائیں گے ۔ سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 4 ، 4 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے ۔

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 کا آغاز 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں ہونے جارہاہے جو کہ 13 نومبر تک جاری رہے گا ۔

 

 

Advertisement