اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں بارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کو حکام کی جانب سے بارہ کہو بائی پاس منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ پانچ اعشاریہ چار کلومیٹر طویل منصوبےکو 4 ماہ کی رکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا ہدف ہے ، منصوبے میں 1350 میٹر طویل اوور ہیڈ بریج بنایا جائے گا اور اس سے بارہ کہو میں ٹریفک کا رش ختم ہو گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج ایک عظیم عوامی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں، بارہ کہو منصوبے کو مکمل ہونے میں چار ماہ کا معاہدہ ہواتھا، ایسے منصوبے 3 ماہ یا ڈھائی ماہ میں مکمل ہوجاتے ہیں ۔ انہوں نے این ایل سی کو اس منصوبے کو 3 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ بارہ کہو بائی پاس مکمل ہو گا تو مریض، شہری اور مسافروں کے لیے فائدہ مند ہو گا اور نواز شریف دور میں جو منصوبے شروع ہوئے تھے کسی کو مکمل کرنے کا خیال ہی نہیں آیا ۔ ابھی ہمارا عزم ہے کہ ہم عوام کے لیے سفری سہولیات سے متعلق ہر ممکن اقدام کریں گے جبکہ گزشتہ حکومت کو عوام کی تکالیف سے کوئی سروکار نہیں تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ عوامی منصوبے تب مکمل ہوتے ہیں جب دل میں درد اور احساس ہو گا جبکہ بدقسمتی سے گزشتہ حکومت نے عوامی منصوبوں پر کام کرنے کے بجائے غلط بیانی کی۔ عمران نیازی دن رات غلط بیانی سے کام لیتے ہیں اور میں نے 40 سال بڑے بھائی کی قیادت میں حالات میں اتار چڑھاؤ دیکھا اور ہم نے 40 سال میں آمریت کا دور دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں غلط بیانی کرنے والےعمران خان جیسے شخص کو کبھی نہیں دیکھا اور گزشتہ روز آڈیو لیکس سے عمران خان کا ارادہ ظاہر ہوا۔ ہماری اتحادی حکومت آئی تو عمران خان نے سب کو غدار کہہ دیا۔ دنیا نے دیکھ لیا ایک منتخب وزیر اعظم کس انداز میں کیا بات کرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان نے قوم کے وقار کو داؤ پر لگایا اور زور لگایا کہ ہماری حکومت امپورٹڈ ہے جبکہ عمران خان نے اداروں کو تقسیم کرنے کی ایک بدترین سازش کی۔ بدقسمتی سے عمران خان نے ہمارے خلاف زہریلا پراپیگنڈا کیا۔ گھناؤنی سازش اور اپوزیشن کو بدنام کرنے پر مجھے تکلیف ہوتی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میری کوشش ہے پاکستان میں مہنگائی کم کی جائے ، گیس ختم ہو گئی ہے ، امپورٹ کرنی ہے ، گھبرانے کی ضرورت نہیں ، ہم سب کو مل کر اس مشکل سے نکلنا ہے۔

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- an hour ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 4 hours ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 hours ago





