وزیراعظم کے قریبی حلقوں میں عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے پر سنجیدگی سے بات چیت ہو رہی ہے،حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ نیشنل سیکیورٹی کا معاملہ ہےلہذا کارروائی کی جائے گی۔سینئر صحافی فریحہ ادریس کی گفتگو


سینئر صحافی فریحہ ادریس نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے حکومتی زرائع کے مطابق حکومت امریکی سائفر کے معاملے پر عمران خان پر حکومت آرٹیکل 6 لگانے پر غور کر رہی ہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا امریکی سائفر کے معاملے پر مبینہ لیکڈ آڈیو کا دوسرا حصہ بھی سامنے آ گیا ہے۔انہوں نے جی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہ گذشتہ روز ایک اہم حکومتی ذرائع سے آف دی ریکارڈ بات ہوئی جنہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے قریبی حلقوں میں اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور حکومت عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے پر بھی غور کر رہی ہے۔
میں نے ان سے متعدد بار پوچھا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت اس متعلق فیصلہ کر چکی ہے، اس معاملے کو سنجیدگی سے آگے لے جایا جائے گا کیونکہ یہ نیشنل سیکیورٹی کا معاملہ ہے۔
عمران خان پر حکومت کا آرٹیکل 6 لگانے پر غور،فریحہ ادریس نے اندر کی خبر دے دی @Fereeha #GNN #GNNUpdates #GNNExclusive #BreakingNews pic.twitter.com/0MgKZ1MGns
— GNN (@gnnhdofficial) September 30, 2022
یاد رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ گفتگو کی ایک اور آڈیو لیک ہو گئی۔آڈیو میں عمران خان کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ہم نے کل ایک میٹنگ کرنی ہے جس میں ہم تینوں( اعظم شاہ، شاہ محمود قریشی ) ہوں گے۔
فارن سیکرٹری کو ہم نے کہنا ہے کہ لیٹر پر منٹس لکھیں۔اعظم خان کہہ رہا ہے کہ اس کے منٹس بنا لیتے ہیں۔ اسے فوٹو سٹیٹ کرا کے رکھ لیتےہیں۔عمران خان کو یہ بھی کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ہم نے امریکا کا نام کسی صورت نہیں لینا۔آپ سب کے لیے یہ بہت اہم ہے کہ کسی کے منہ سے ملک کا نام نہ نکلے،کس ملک سے لیٹر آیا ہے؟ میں کسی کے منہ سے اس کا نام نہیں سننا چاہتا۔
اسد عمر کہتے ہیں کہ آپ جان کر لیٹر کہہ رہے ہیں، یہ میٹنگ کا سکرپٹ ہے۔اس سے قبل بھی عمران خان کی آڈیو لیک ہوئی تھی۔مبینہ آڈیو میں عمران خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ امریکا کا نام نہیں لینا،بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی۔اعظم خان کہتے ہیں کہ میں سوچ رہا اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں۔آپ کو یاد تو ہے آخر میں ایمبیسڈر نے لکھا تھا ڈیمارچ کر لیں۔
وہ میں منٹس بنا لوں گا کہ فارن سیکرٹری نے یہ چیز بنا دی ہے،بس اس کا یہ کام ہو گا،اس کا اینلیسز ادھر ہی ہو گا۔پھر اپنی مرضی کے منٹس میں کر دیں گے تاکہ منٹس آفس کے ریکارڈ پر ہوں،اینلسسز یہ ہو گا کہ یہ تھریٹ ہے۔ڈپلومیٹک لینگوئج میں اسے تھریٹ کہتے ہیں،دیکھیں منٹس تو پھر میرے ہاتھ میں ہیں،اپنی مرضی سے منٹس ڈرافٹ کر لیں گے۔

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 18 گھنٹے قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 18 گھنٹے قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 21 گھنٹے قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- 30 منٹ قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 21 گھنٹے قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- ایک دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 3 دن قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 25 منٹ قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 18 گھنٹے قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 دن قبل


