جی این این سوشل

دنیا

شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے بیلسٹک میزائل داغ دیا

شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے بیلسٹک میزائل داغ دیا، جاپانی حکومت نے میزائل کی جاپان کی طرف بڑھنے کی وارننگ جاری کی تھی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے بیلسٹک میزائل داغ دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

2017 کے بعد پہلی مرتبہ شمالی کوریا نے جاپان کی حدود میں میزائل داغا ہے، درمیانے درجے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل جاپان کے مشرق میں سمندر میں گرا، جاپانی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے وحشیانہ اقدام کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔

میزائل تجربے کے دوران جاپان میں ٹرینوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی تھی، جاپانی حکام ک مطابق شمالی کوریا نے شائد بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

جاپانی وزیراعظم ومیو کیشیدا نے نیشل سیکورٹی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

دنیا

چین کی جانب سے غزہ بھیجا جانے والا امدادی سامان مصر پہنچ گیا

چینی حکومت اور عوام اس نازک موڑ پر غزہ کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کر رہے ہیں جس پر فلسطینی حکومت اور عوام چین کا احترام کرتے ہیں اور تہہ دل سے ان کے شکر گزار ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین کی جانب سے غزہ بھیجا جانے والا 
 امدادی سامان مصر پہنچ گیا

بیجنگ۔20اپریل (اے پی پی):غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال کی سنگینی کو کم کرنے کے لئے ، چینی حکومت نے اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق فلسطین کو امداد کی فراہمی جاری رکھی ہے اور مصر کے ذریعے غزہ کی پٹی کو خوراک ، ادویات اور طبی سامان جیسی ہنگامی امداد کی متعدد کھیپ فراہم کی ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق فلسطین کے لیے نئی چینی امداد کی دو کھیپ جن میں خیمے، کمبل، سوتی کپڑے، طبی سامان اور آٹا شامل ہیں، مصر کے اریش ایئرپورٹ اور پورٹ سعید پہنچیں جنہیں رفح بندرگاہ کے ذریعے غزہ کی پٹی تک پہنچایا جائے گا۔

گزشتہ سال نومبر میں چینی حکومت نے غزہ کی پٹی ہنگامی امدادی سامان کے 40 ٹرک بھیجے تھے اور رواں سال 27 مارچ کو چین کی جانب سے عطیہ کردہ 450 ٹن چاول مصر کے شہر پورٹ سعید پہنچے ۔

چین کی فعال معاونت کے حوالے سے مصر میں فلسطین کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک ، فلسطینی عوام کے منصفانہ کاز اور بین الاقوامی سطح پر فلسطین کے لیے انصاف کی آواز کو برقرار رکھنے کی چینی حمایت کو سراہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی حکومت اور عوام اس نازک موڑ پر غزہ کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کر رہے ہیں جس پر فلسطینی حکومت اور عوام چین کا احترام کرتے ہیں اور تہہ دل سے ان کے شکر گزار ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ترکی سے کاروباری شراکت داری مزید بڑھائیں گے ، وزیر اعظم

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے نظام میں اصلاحات کا آغاز کردیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترکی سے کاروباری شراکت داری مزید بڑھائیں گے ، وزیر اعظم

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترکیئے کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور تجارتی شراکت داری مزید مستحکم بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔وہ ترکیہ کے سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ترکئے کے سرمایہ کاروں نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کیا ، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکئے کے عوام کے درمیان صدیوں پر محیط برادرانہ تعلق موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے نظام میں اصلاحات کا آغاز کردیا گیا ہے۔پاکستان میں ترکئے کے سفیر مہمت پکاس نے ٹرمینل یاپی سنک کوسکن  کے چیف ایگزیکٹو اور ترکیہ اورپاکستانی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ ترکی  وفد نے اپنے پرتپاک خیرمقدم پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف  کاشکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ایف سی نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

بلوچستان سے سندھ میں غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور چائنا سالٹ، سگریٹ اور ٹائر سمیت دیگر اشیا کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف سی  نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

ایف سی بلوچستان( نارتھ )نے بلوچستان اور سندھ کی بین الصوبائی سرحد پر انسداد اسمگلنگ آپریشن کیا۔

بلوچستان سے سندھ میں غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور چائنا سالٹ، سگریٹ اور ٹائر سمیت دیگر اشیا کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔

ضبط کیا گیا غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور دیگر اشیا ضروری کارروائی کے بعد کسٹمز حکام کے حوالے کی جارہی ہیں۔

اسمگلرز 7 ٹرکوں میں تقریبا 70000 لیٹرز ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جسے خفیہ اطلاعات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll