جی این این سوشل

پاکستان

سیلاب کی تباہ کاریاں، ریلوے کا اربوں روپے کا نقصان،3،187 کلومیٹر طویل ٹریک متاثر

حالیہ سیلاب کے باعث جہاں ملک بھر میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی وہی پہلے سے ہی خسارے میں چلنے والا محکمہ ریلوے بھی اس کی زد میں آیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سیلاب کی تباہ کاریاں، ریلوے کا اربوں روپے کا نقصان،3،187 کلومیٹر طویل ٹریک متاثر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

ریلوے حکام کے مطابق انہیں انفراسٹکچر کی بحالی کے لیے پانچ ارب روپے سے زائد کی رقم درکار ہے،محکمہ ریلوے نے سیلاب کے باعث نقصانات پر مبنی سمری وزارت ریلوے کو بھجوا دی جس کے مطابق سیلاب سے تین ہزار ایک سو ستاسی کلومیٹر ٹریک متاثر ہوا۔

محکمہ ریلوے کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کے مطابق سیلاب کی وجہ سے ریلوے لائن ون ٹو اور تھری پر تین ہزار ایک سو ستاسی کلومیٹر ٹریک کو نقصان پہنچا جبکہ نو سو سترہ کلومیٹر ٹریک جزوری طور پر تباہ ہوا۔

ریلوے کی جانب سے تباہ شدہ ٹریک کی تبدیلی کیلئے 433 ارب کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

سمری کے مطابق حیدر آباد، میرپورخاس، کھوکھو پار، وزیرآباد، سیالکوٹ اور کوئٹہ چمن سیکشن پر ایک سو نو کلومیٹر ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا۔ 123 کلومیٹر ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا جس پر سترہ ارب روپے خرچ ہوں گے۔

سمری کے مطابق ریلوے ڈویثرنز کے دفاتر کی بحالی پر تین ارب خرچ ہونگے۔ کراچی، سکھر، ملتان اور لاہور ڈویژن میں سیلاب سے تباہ سگنلنگ سسٹم کی بحالی کا تخمینہ تریپن ارب روپے لگایا گیا۔

سمری کے مطابق کمونیکیشن ٹاورز اور آلات کیلئے چھ ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہےجبکہ اکتالیس یارڈ ڈرینز کو پہنچنے والے جزوی نقصان اور بحالی کا تخمینہ دو ارب تئیس کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سیلاب کے باعث اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ساڑھے بارہ سو سے زائد ہے جبکہ زخمی افراد کی تعداد 12,588 ہے۔

نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کی جانب سے سے تقریباً 80 اضلاع کو “آفت زدہ” قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

تاہم مغربی بلوچستان کشمیر اوربالائی خیبرپختونخوامیں سہ پہرکے وقت تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران مختلف  شہروں میں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ف: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترخشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

تاہم مغربی بلوچستان کشمیر اوربالائی خیبرپختونخوامیں سہ پہرکے وقت تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباد پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ ، لاہوراورپشاور بیس ، کراچی چھبیس ،کوئٹہ اورمری بارہ ، گلگت تیرہ ، اورمظفرآباد چودہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ 

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر میں دس ڈگری سینٹی گریڈ ،جموں بیس،Leh منفی دو، پلوامہ اورانت ناگ نو ،شوپیاں آٹھ اوربارہ مولہ میں گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ 

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، Leh، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اوربارہ مولہ میں شام اوررات کے اوقات کے دوران مطلع جزوی طورپر ابر آلود رہنے اور کہیں کہیںگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ جموں میں مطلع جزوی طورپرابرآلود اورخشک ہے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

محمد رضوان اور عرفان خان نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں پی سی بی میڈیکل پینل کی نگرانی میں بحالی سے گزریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محمد رضوان اور عرفان خان نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز سے  باہر

لاہور: وکٹ کیپر  محمد رضوان اور بلے باز محمد عرفان خان طبی وجوہات کی بنا پر نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پی سی بی میڈیکل پینل کو محمد رضوان اور محمد عرفان خان کی ریڈیالوجی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹس کا بغور جائزہ لینے اور پاکستان ٹیم انتظامیہ سے مشاورت کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کے خلاف جمعرات اور ہفتہ کو شیڈول ٹی ٹوئنٹی سے باہر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔


بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں پی سی بی میڈیکل پینل کی نگرانی میں بحالی سے گزریں گے۔

 پیشرفت پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے T20I میچ سے پہلے ہوئی ہے، جو جمعرات کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا ہے۔


ان کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باوجود دونوں ٹیمیں آنے والے میچ میں شاندار کارکردگی پیش کرنے پر مرکوز رہیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی و گردونواح میں زلزلے   کے جھٹکے

کراچی : کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 تھی۔

کراچی میں زلزلے جھٹکے 8 بجکر50 منٹ پر محسوس کئے گئے ، زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر اور مرکز کراچی کا علاقہ ملیرتھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر، لانڈھی، قائدآباد، سپرہائی وے اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll