جی این این سوشل

کھیل

عمران خان 70 برس کے ہو گئے ، پی سی بی کی مبارک باد

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے کپتان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران خان کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان 70 برس کے ہو گئے ، پی سی بی کی مبارک باد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر عمران خان کی تصاویر کے ساتھ ان کے کرکٹ کیرئیر کے اعداد و شمار بھی شیئر کیے گئے ہیں،

پاکستان کی جانب سے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے 88 ٹیسٹ میچز میں 3807 رنز اور 362 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 175 ایک روز میچز میں 3709 رنز اور 182 وکٹیں حاصل کیں۔

پی سی بی کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق عمران خان پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میں تیسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی ہیں اور ان کا بہترین فیگر ایک ٹیسٹ میں 14 وکٹیں ہے جو کسی بھی پاکستانی بولر کی جانب سے سب سے بہترین فیگر ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 1992 کا ورلڈکپ جیتنے والی قومی ٹیم کے کپتان عمران خان کو میچ وننگ آل راؤنڈر قرار دیتے ہوئے سالگرہ کی مباکباد پیش کی گئی ہے۔

 

پاکستان

ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کا لاہور پہنچنے پر پرتپاک استقبال 

ایرانی صدر کے دورہ لاہور کی مناسبت سے شہر کی اہم شاہراہوں کو خیرمقدمی بینرز سے سجایا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کا لاہور پہنچنے پر پرتپاک استقبال 

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا شاندار استقبال کیا، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

ایرانی صدرابراہیم رئیسی، وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نوازسےملاقات کریں گے۔ ایرانی صدرگورنرپنجاب بلیغ الرحمان سےبھی ملیں گے۔

دورہ لاہور کے دوران ایرانی صدر مینار پاکستان، اقبال میوزیم، بادشاہی مسجد اور شاہی قلعے کا دورہ کریں گے، اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے گورنر ہاؤس میں ایرانی صدر کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام ہوگا۔

ایرانی صدر کے دورہ لاہور کی مناسبت سے شہر کی اہم شاہراہوں کو خیرمقدمی بینرز سے سجایا گیا ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کے بعد کراچی روانہ ہو جائیں گے، شہر قائد میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ ایرانی صدر کا استقبال کریں گے، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کراچی میں مزار قائد پر حاضری دیں گے اور بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ لاہور اور کراچی کے موقع پر آج دونوں صوبائی دارالحکومتوں میں مقامی تعطیل ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

تائیوان میں زلزلہ، شدت 6.3 ریکارڈ

زلزلے سے دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں لرز گئیں تاہم فوری کسی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تائیوان میں زلزلہ، شدت 6.3 ریکارڈ

تائیوان کے مشرقی علاقے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، زلزلے سے دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں لرز گئیں تاہم فوری کسی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تائیوان کی مشرقی کاؤنٹی ہوالین میں زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں، زلزلہ 5.5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جاپان کے جنوبی علاقے شیکو میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جس کی شدت 7.4 تھی۔ زلزلے میں 9 افراد ہلاک ہوئے اور متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ جس شدت کا زلزلہ تھا اس میں کئی گنا زیادہ ہلاکتیں اور تباہی متوقع تھی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، عمران خان

جمہوریت قانون کی بالادستی اور شفاف الیکشن پر کھڑی ہوتی ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، عمران خان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جمہوریت قانون کی بالادستی اور شفاف الیکشن پر کھڑی ہوتی ہے، پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پولیس نے مداخلت کی،خیبرپختونخوا میں بھی الیکشن ہوئے پولیس نے کہیں کوئی ایف ائی آر نہیں کاٹی اور نہ ہی دھاندلی ہوئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں ادارے آئینی طور پر نہیں چل رہے صرف طاقتور کی حکمرانی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاری کریں تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی، بیرون ملک مقیم پاکستانی یہاں پیسہ اس لیے نہیں لگاتا کہ اس کو کوئی تحفظ نہیں، مستحکم حکومت کے لیے جمہوریت ضروری ہے جو صرف شفاف انتخابات کے ذریعے ممکن ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں کوئی جمہوریت نہیں یہ آٹھ فروری سے ڈرے ہوئے تھے، اکتوبر سے فروری تک انتخابات صرف پی ٹی آئی کو کرش کرنے کے لیے ملتوی کیے گئے، سپریم کورٹ میں بھی ہماری پٹیشن اس لیے نہیں سنی گئی کہ وہ بھی پی ٹی آئی کے کرش ہونے کا انتظار کررہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا نام و نشان ختم کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا گیا، ملک میں اخلاقیات کو ختم کر کے اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر دیا گیا، پنجاب کا الیکشن پہلے سے پلان تھا اور ضمنی انتخابات میں پہلے ہی ڈبے بھرے ہوئے تھے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک کا موجودہ سیٹ اَپ پاکستان کے فیوچر کو نقصان پہنچا رہا ہے، مجھ سے ڈیل کی نہ کسی نے کوئی بات کی نہ کوئی پیغام آیا، سوال یہ ہے کہ وہ مجھ سے کس بات پر ڈیل کریں گے؟ آٹھ فروری کو جب عوام ایک طرف کھڑی ہو گئی تو وہ وقت تھا بات کرنے کا ملک کی عوام ایک طرف کھڑی ہو جائے تو کیا اس سے کوئی جیت سکتا ہے؟

عمران خان نے کہا کہ عدلیہ سے لوگوں کا اعتماد اٹھتا جارہا ہے اپنے عوامی نمائندے کا انتخاب بنیادی حق ہے جو کہ عوام سے چھین لیا گیا ہے، میری بیوی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں لیکن اسے سزا دلوا کر ایک کمرے میں بند کر دیا گیا ہے، میری تینوں بہنوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، مریم نواز اور بے نظیر سیات دان ہیں مگر میری اہلیہ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات اچھے تھے اسی لیے ہمارے دور میں او آئی سی فارن منسٹر کانفرنس ہوئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll