نیویارک : امریکا میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 109 تک جاپہنچی ہے ، ریاست فلوریڈا میں سب سے زیادہ 105 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان سے ریاست فلوریڈا کی لی کاؤنٹی سے 55 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ریاست شمالی کیرولائنا میں بھی 4 اموات سامنے آئی ہیں۔
طوفان کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود بھی فلوریڈا میں ساڑھے 4 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔
امریکا کے صدرجو بائیڈن نے اپنے دورۂ فلوریڈا میں انفراسٹرکچر کی بحالی میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ ویسا ہی انفراسٹرکچر اس لیے نہیں بنا سکتے کیونکہ طوفان پھر آنے والا ہے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایسا انفراسٹرکچر بنایا جائے جو اگلے طوفان کا سامنا کرسکے۔
سمندری طوفان" ایان " کو امریکا میں ریکارڈ کیے گئے سب سے طاقتور طوفانوں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے ۔
ایان نے فلوریڈا اور جارجیا اور جنوبی کیرولائنا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں کئی ملین لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ جیسے جیسے سمندری طوفان کے حالات پھیل رہے ہیں، ماہرین موسمیات نے طوفانوں کی تباہی سے خبردار کیا ہے۔

کالعدم بی ایل اے کی گھناؤنی سازش ناکام،کمسن طالبہ کو بی ایل اے کے خودکش حملے سے بچالیا گیا
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں جدیدکینسر اسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

کرک: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی,8 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب
- 2 گھنٹے قبل

ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا
- 3 گھنٹے قبل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت4 دہشت گرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان،انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا
- 3 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
- 2 گھنٹے قبل

مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کا بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مظالم پر اظہارِ تشویش،اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل

لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی
- ایک گھنٹہ قبل













