جی این این سوشل

پاکستان

آرمی چیف کا مدت ملازمت کے بعد ریٹائر ہونے کا بیان خوش آئند ہے، شاہد خاقان عباسی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کا مدت ملازمت کے بعد ریٹائر ہونے کا بیان خوش آئند ہے، اس ایشو پر کلیئرٹی آگئی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں تصادم کی صورت میں ہلاکتوں کی ذمہ داری عمران خان پر ہوگی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آرمی چیف کا مدت ملازمت کے بعد ریٹائر ہونے کا بیان خوش آئند ہے، شاہد خاقان عباسی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آرمی چیف نے کہہ دیا ہے کہ ایکسٹینشن نہیں ہوگی یہ خوش آئند بات ہے، وزیراعظم کا حق ہے کہ کسی بھی وقت نئے آرمی چیف کی تعیناتی کردیں۔

 شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا آئینی حق ہے، فاشسٹ لیڈروں کی حلف برداری دیکھیں تو بالکل وہی حالات عمران خان کے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ اگر عمران خان نے قانون توڑا تو جواب دہی ہوگی، اگر خدانخواستہ لاشیں گر گئیں تو ذمے داری عمران خان کی ہوگی، آج سیاسی چڑھائی کا وقت نہیں، آج ملک کے معاملات حل کرنے کا وقت ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر نواز شریف کی نااہلی غلط تھی تو میں نہیں چاہتا عمران خان کے ساتھ بھی غلط ہو، اس پر دھیان کم دیں کہ کتنے ممبران ہیں، پرفارمنس دیکھیں۔

تفریح

کنگنا رناوت نے اپنی پوسٹ 'پولس آگئی' میں دلجیت دوسانجھ کو ٹیگ کیا

لوگ جب بھی پولیس کا حوالہ دیتے ہیں تو ایسا ہی کہتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کنگنا رناوت نے اپنی پوسٹ 'پولس آگئی' میں دلجیت دوسانجھ کو ٹیگ کیا

مقبول اداکارہ، کنگنا رناوت اپنی متاثر کن اداکاری کے لیے مشہور اداکارہ اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر خالصتانیوں کی حمایت کرنے والے لوگوں کے بارے میں جو کچھ بھی کہتی ہیں اس کے لیے ایک بار پھر کافی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

 کنگنا نے ان لوگوں کو سیدھی وارننگ دی، جو خالصتانیوں کی خفیہ مدد کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور سوچ رہے تھے کہ وہ اپنے مشن میں کامیاب ہو جائیں گے۔

کنگنا رناوت نے دلجیت دوسانجھ پر طنز کیا، گلوکار کو اپنی خفیہ پوسٹ میں ٹیگ کیاتاہم، جس چیز نے تنازعہ پیدا کیا وہ یہ ہے کہ کنگنا رناوت نے اپنی ایک پوسٹ میں مقبول پنجابی گلوکار، دلجیت دوسانجھ کو ٹیگ کیا۔

اپنی پہلی انسٹاگرام اسٹوری میں، کنگنا نے اپنی ٹوئٹ کا اسکرین گریب پوسٹ کیا جس میں اس نے سوئگی کی پوسٹ کا حوالہ دیا، دلجیت دوسانجھ کو ٹیگ کیا اور لکھا، "@diljitdosanjh ji pols aa gayi pols"۔ اداکارہ مبینہ طور پر اپنے کیپشن کے ساتھ 'پولیس آ گئی' جملے کے ارد گرد کھیلتی ہیں، کیونکہ زیادہ تر لوگ جب بھی پولیس کا حوالہ دیتے ہیں تو ایسا ہی کہتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرکے آئین شکنی کی ہے،عمران خان

پاکستانیوں کو عدلیہ اور وکلا برادری کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرکے آئین شکنی کی ہے،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرکے آئین شکنی کی ہے۔دو صوبائی اسمبلیوں کو اس امید پر تحلیل کیا تھا کہ انتخابات 90 روز میں ہوں گے۔

اپنے ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ قدم اس لیے نہیں اٹھایا تھا کہ فاشسٹوں کا گروہ آئین و قانون سے کھلواڑ کرے۔عمران خان نے کہا کہ خاموش رہنا پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی ختم کرنے کے مترادف ہے، اب پاکستانیوں کو عدلیہ اور وکلا برادری کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کرتے ہوئے باضابطہ حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے مطابق پنجاب میں الیکشن 8 اکتوبر کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی پنجاب نے امن وامان کی خراب صورت حال سےآگاہ کیا، انہوں نے دہشتگردی کے واقعات کا حوالہ دیا اور کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن مکمل ہونے میں 5 ماہ لگیں گے، پنجاب میں 3 لاکھ 86 ہزار 623 اہلکاروں کی کمی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان پر تاریخی قرارداد متعارف

امریکی ایوان نمائندگان کے رکن کانگریس جمال باومین نے قرارداد متعارف کرائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان پر تاریخی قرارداد متعارف

امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان پر تاریخی قرارداد متعارف، 23 مارچ کو یوم پاکستان قرار دینے کا کہہ دیا گیا۔

امریکی ایوان نمائندگان کے رکن کانگریس جمال باومین نے قرارداد متعارف کرواتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان قراردینا پاک امریکا تعلقات کو مضبوط کرنے کی عکاسی ہے۔

امریکی رکن کانگریس باومین نے اپنے پیغام میں پاکستان ڈے کے ساتھ رمضان کی بھی مبارک باد دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll