کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں مزید 3 افراد ڈینگی وائرس سے انتقال کرگئے۔


محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی، سانگھڑ اور دادو میں مزید تین مریض دم توڑ گئے جس کے بعد رواں سال ڈینگی وائرس سے صوبے میں انتقال کرنے والوں کی تعداد 41 جبکہ کراچی میں 37 ہوگئی۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 314 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے، کراچی میں رواں ماہ 1429 افراد جبکہ رواں سال کے دوران 9909 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ضلع وسطی میں سب سے زیادہ 96 اور ضلع غربی میں سب سے کم 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ضلع شرقی میں 67، ضلع کورنگی 48، ضلع جنوبی 42، ضلع ملیر 29 جبکہ ضلع کیماڑی میں 17 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں 314، حیدرآباد 44، جامشورو 4، عمرکوٹ 4، تھرپارکر 2، میرپور خاص 8، لاڑکانہ 1، جیکب آباد 1، گھوٹکی 1، سکھر 3 اور شہید بینظیر آباد سے 3 کیس سامنے آئے۔
مجموعی طور پر چوبیس گھنٹوں میں سندھ سے 386 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد سندھ میں اکتوبر میں کیسز کی تعداد 1793اور رواں سال 11947 ہوگئی۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 17 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 17 گھنٹے قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 17 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل





