اسلام آباد: اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے آمدن سےزائد اثاثہ جات پر نیب ریفرنس میں وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیے اور انہیں 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔


تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کی ، دورانِ سماعت اسحاق ڈار اپنے وکیل قاضی مصباح کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح عدالت نے اسحاق ڈار کے وارنٹس مستقل طور پر منسوخ کرنے کی استدعا کی ، وکیل نے کہا کہ اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کا آرڈر بھی ختم کیا جائے ، اسحاق ڈار اب عدالت کے سامنے موجود ہیں۔
جج محمد بشیر نے کہا کہ کیا نیب نے خود بھی اسحاق ڈار کے کوئی وارنٹس جاری کیے تھے؟ تفتیشی افسر نادر عباس نے جواب دیا کہ ہم نے وارنٹس جاری کئے تھے لیکن وہ معطل ہو گئے تھے۔
عدالت نے صرف اسحاق ڈار کی حاضری کیلئے وارنٹس جاری کیے تھے ، عدالت نے نیب سے سوال کیا کہ اب آپ کا کیا موقف ہے وارنٹس منسوخ کئے جائیں یا نہیں ؟ نیب پراسیکیوٹر نے بھی وارنٹس منسوخی کی حمایت کر دی، کہا عدالت کا وارنٹ صرف اسحاق ڈار کی حاضری کیلئے ہی تھا۔
اسحاق ڈار کے وکیل نے کہا کہ اسحاق ڈار نے ایک کانفرنس کیلئے بیرون ملک جانا ہے ، جج محمد بشیر نے کہا کہ ضمنی ریفرنس بھی آیا ہوا اس کے تحت دوبارہ فرد جرم ہونی ہے، وکیل نے جواب دیا کہ اس پر ہم دلائل دیں گے ضمنی ریفرنس بنتا نہیں۔
اسحاق ڈار کی جانب سے جائیداد ضبطگی کیخلاف درخواست دائر کی گئی، جس کے ساتھ ہی اسحاق ڈار نے حاضری سے مستقل استثنی کی درخواست بھی دائر کر دی۔
اسحاق ڈار کی دونوں درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا گیا، جس کے بعد اسحاق ڈار کیخلاف کیس کی سماعت آئندہ بدھ تک ملتوی کر دی گئی ، اسحاق ڈار کی حاضری معافی اور جائیداد قرقی کے خلاف درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کیا گیا، احتساب عدالت نے نیب سے 12 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے عدالت سے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے پاکستان پر معاشی پابندیاں لگائی تھیں، ہم نے اس مشکل وقت میں معیشت کو درست سمت میں گامزن کیا، ڈالر کی قیمت مصنوعی طور پر بڑھائی گئی ، روپے کو صحیح قدر پر واپس لے کر جائینگے ، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھ رہی ہے ، کرنسی کی قدر کو مستحکم رکھنا چیلنج ہوتا ہے اور کڑوروں کمانے کیلئے ملک کو قرضوں میں ڈبویا نہیں جا سکتاہے ۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی عوام کیساتھ کھیل نہیں کھیلا جا سکتا ، گزشتہ حکومت کی بدترین معاشی پالیسی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ، چار سال میں خراب کی گئی معیشت کو فورا درست لیکن سیاست کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔
وزیرخزانہ کے مطابق معیشت کے ساتھ سیاست مت کریں ، ، ملک میں منفی سیاست کا سلسلہ بند کرنا چاہیے ، سیاسی جماعتوں کو ملکر ملک کو بحران سے نکالنا چاہیے، سیاسی جماعتیں حلف اٹھائیں کہ معیشت کے ساتھ سیاست نہیں کریں گی۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 20 hours ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 20 hours ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 20 hours ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- a day ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago





