اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہونے سے متعلق ایک اور مبینہ آڈیو لیک منظر عام پر آگئی ۔


چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایم این ایز کی خرید وگروخت کے معاملے پر ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہو گئی ۔ آڈیو میں عمران خان کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اس سے بڑی چیزیں ہورہی ہیں ، میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہاہوں ، ہم اسے پبلک نہیں کرسکتے، 5ایم این ایز تو میں خرید رہاہوں ، وہ پانچ بہت اہم ہیں ، اسے کہیں اگر وہ پانچ اور کر دے نا تو دس ہوجائینگے، تو یہ گیم ہمارے ہاتھ میں ہے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لیک ہونے والی آڈیو میں کہا گیا ہے کہ آپ کو یہ بڑی غلط فہمی ہوگئی ہے کہ نمبر گیم پوری ہوگئی ہے ،یہ نمبر ایسا ہے نہیں ، ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہوگیا ، اب سے لیکر 48 گھنٹوں بہت اہم ہیں ، اس میں بڑی چیزیں ہورہی ہیں ،کئی چالیں چل رہا ہوں جو پبلک نہیں کرسکتے۔
مبینہ آڈیو میں کہا گیا کہ اس وقت قوم الارم ہوئی ہوئی ہے ، لوگ چاہ رہے ہیں کسی طرح ہم جیت جائیں ، کوئی فکر نہ کرے یہ غلط ہے یا ٹھیک ہے کوئی بھی حربہ ہو، ایک ایم این اے بھی توڑ دیتا ہے نا تو ہمیں بڑا فرق پڑے گا۔
میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں، عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک#GNN #GNNupdates #BreakingNews #audioleak pic.twitter.com/g1ZZivtXEL
— GNN (@gnnhdofficial) October 7, 2022

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 21 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- a day ago





