Advertisement
پاکستان

سوشل میڈیا صارفین اور صحافیوں نے نئی آڈیو کا پوسٹمارٹم کردیا

مختلف صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان کی مبینہ آڈیو پر سوالات کھڑے کردئیے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 7th 2022, 9:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سوشل میڈیا صارفین اور صحافیوں نے نئی آڈیو کا پوسٹمارٹم کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہونے سے متعلق مبینہ آڈیو منظرِ عام پر آگئی، اس آڈیو میں عمران خان چالیں چلنے کا ذکر کر رہے ہیں۔

سامنے آنے والی اس تازہ آڈیو میں عمران خان کا کہنا ہے کہ آپ کی بڑی غلط فہمی ہو گئی ہے کہ جناب اب نمبر گیم پوری ہو گئی ہے، یہ نمبر ایسا ہے نہیں، ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہو گیا ہے۔

آڈیو میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 5 تو میں خرید رہا ہوں، میرے پاس ہیں 5، میں نے میسج دینا ہے کہ وہ جو 5 ہیں نا وہ 5 بڑے اہم ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اور صحافیوں نے اس آڈیو کا پوسٹمارٹم کردیا، انکا کہنا تھا کہ اگر عمران خان نے 5 ایم این ایز خریدے ہیں تو وہ کہاں ہیں؟ انکا مزید کہنا تھا کہ جو سندھ ہاؤس میں ہوا تحریک انصاف کے 2 درجن ایم این ایز توڑے گئے اور انہیں سندھ ہاؤس میں بٹھایا گیا کیا وہ بھی عمران خان نے ہی خریدے تھے؟

انکا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم، ق لیگ، باپ اور دیگر جماعتیں شہبازشریف کیساتھ مل گئیں، انہیں کس نے خریدا؟یہ آڈیو ایڈیٹڈ لگ رہی ہے جگہ جگہ کٹس ظاہر ہورہے ہیں، کہیں عمران خان اونچی آواز میں بات کررہا ہے، کہیں مدھم۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے تبصرہ کیا کہ عمران خان نے 5 ایم این ایز خریدے ہوتے تو آج حکومت میں چور ڈاکو جیل میں ہوتے،وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہونے کے باوجود عمران خان نے کبھی ایسا کام نہیں کیا۔ آڈیو ایڈیٹ کرکے اور مختلف حصے جوڑ کر این آر او 2 اور امپورٹڈ حکومت کی ناکام کارکردگی سے توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی۔ عوام مارچ کے لئے تیار رہے۔

عارف حمید بھٹی نے تبصرہ کیا کہ "مختلف ٹکڑوں کو جوڑ کو آڈیو بنائی گئی ہے اور ساری دنیا کو پتہ ہے کہ یہ فراڈ کس نے کیا ہے، ایم کیوایم، باپ، تحریک انصاف کے 12،15 بندے انکے پاس چلے گئے لیکن عمران خان کے پاس ایک بندہ بھی نہیں آیا"۔
 انہوں نے انکشاف کیا کہ تین دن پہلے 3 وفاقی وزراء کی میٹنگ ہوئی کہ عمران خان کی ایک ویڈیو ریلیز کی جائے

فریحہ ادریس کا عمران خان کی مبینہ لیکڈ آڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "لیکڈ آڈیو میں واضح نظر آرہا ہے کہ یہ ایک گفتگو نہیں ہے یہ مختلف گفتگو کو جوڑ کر بنائی گئی ہے،یہ ایک ڈسکشن نہیں ہے ، ہمیں تو کوئی بندے خریدے نظر نہیں آئے بلکہ تحریک انصاف کے اپنے بندے موجودہ حکومت اور انکے اتحادیوں کیساتھ مل گئے"۔

شہزاداقبال نے بھی اس لیکڈ آڈیو پر سوالات اٹھائے، انکا کہنا تھا کہ یہ آڈیو ایڈیٹڈ لگ رہی ہے، 21 سیکنڈ اور 39 سیکنڈ کے بعد آڈیوکوالٹی تبدیل ہوجاتی ہے جس سے لگتا ہے کہ یہ آڈیو 2، 3 آڈیوز جوڑ کر بنائی گئی ہے۔

طارق متین نے سوال اٹھایا کہ اس نے ٹوٹے اتنے جوڑے جتنے جوڑے جا سکتے تھے لیکن پھربھی اک ہیکر سےکتنےجوڑے جا سکتے تھے

عمران بھٹی نے تبصرہ کیا کہ آڈیو لیکس ڈرامہ بھی تمام کارڈز کی طرح فلاپ رہے گا۔ ہیکر صرف عمران خان کی آڈیو لیکس کیوں کر رہا ہے؟؟ کیا یہ ہیکر بھی لانگ مارچ اور عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے؟

عمران خان کی نئی آڈیو میں بات بندے توڑنے کی ہو رہی ہے، خریدنے کی نہیں۔ 21 سے 25 سیکنڈ تک کا ٹکڑا (جس میں کہا جا رہا ہے "5 تو میں خرید رہا ہوں نہ! میرے پاس ہیں 5، 5 خریدو") یہ ٹکڑا باقی ساری آڈیو سے مختلف ہے۔ اس حصے کی کوالٹی بھی گِری ہوئی ہے۔ یہ حصہ AI-synthesized لگ رہا ہے۔ سلمان رضا نے تبصرہ کیا کہ مختلف آڈیوز کو ایڈیٹ کرکے اتنی محنت کے بعد امپورٹڈ حکومت نے تاثر یہ دینے کی کوشش کی ہے کہ ہم میں اور عمران خان میں کوئی فرق نہیں،۔ ہم نے اگر ریجیم چینج کے دوران سندھ ہاؤس میں منڈی لگائی، پنجاب میں لوٹے خریدے تو دیکھیں عمران خان نے بھی یہ کیا انکا مزید کہنا تھا کہ پراپیگنڈا گروپ واٹس ایپ پر آئی چیز دیکھےسنے بغیر صرف کاپی پیسٹ کرتا ہے۔ گزشتہ آڈیو میں جھوٹا سب ٹائٹل چلادیا، انصار عباسی نےتو معافی مانگی لیکن اور کسی کو شرم محسوس نہیں ہوئی۔ آج پھر تھکی ہوئی ایڈیٹڈ آڈیو شیئرکردی۔ جھوٹوں کا جھوٹ روز پکڑا جاتا ہےپھر بھی جھوٹ بولنےسےباز نہیں آتے۔

Advertisement
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 4 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • ایک دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 2 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • ایک دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 2 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 4 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 دن قبل
Advertisement