ڈھاکہ : ٹی ٹوئنٹی ویمن ایشیا کپ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو 13 رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ندا ڈار کی شاندار ففٹی کی بدولت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 137رنز اسکور کیے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی طرف سے دیا گیا 138 رنز کا ہدف بھارتی ٹیم حاصل نہ کر سکی ۔
ندا ڈار نے ایشیا کپ کے میچ میں 56 رنز کی اننگز کھیلی، ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں ندا ڈار نے بھارت کے خلاف پاکستان کی جانب سے ویمن ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا اسکور بھی بنا ڈالا ، اس سے قبل ویمن ٹی ٹوئنٹی میں کسی پاکستانی پلیئر کا سب سے بڑا اسکور 53 تھا۔
بھارت کی جانب سے رچا گھوش 26 اور دیالان ہیما لٹھا 20 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ سمرتی مندھانا نے 17 اور دپیتی شرما نے 16 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں، ایک ایک وکٹ ایمن انور اور طوبی حسن نے حاصل کی ۔
یاد رہے کہ 2016 کے بعد بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں پہلی شکست ہوئی ہے ۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں یہ پاکستان کی بھارت کے خلاف تیسری کامیابی ہے۔
A sensational performance! ?
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 7, 2022
Pakistan earn a 13-run win over India ?#INDvPAK | #WomensAsiaCup2022 pic.twitter.com/3pSTvsP6at
مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب
- 11 گھنٹے قبل
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے لاپتہ بچے صارم کی لاش مل گئی
- 11 گھنٹے قبل
پاکستان بار کونسل کی جانب سے 190ملین پاؤنڈ کیس فیصلے کے حوالے سے اعلامیہ جاری
- 13 گھنٹے قبل
کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کے حوالے
- 13 گھنٹے قبل
عافیہ صدیقی نے صدر جوبائیڈن سے معافی کی اپیل ، برطانوی میڈیا کا دعویٰ
- ایک گھنٹہ قبل
نائیجیریا : آئل ٹینکر الٹنے کے بعد دھماکے ،پیٹرول حاصل کرنیوالے 70 افراد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے پر آج سے عمل درآمدشروع
- 2 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ پر سزا نہیں ہوئی، بیرسٹر سیف
- چند سیکنڈ قبل
پولیس کی رحیم یار خان میں کارروائی،متعدد شہریوں کے قتل میں ملوث ڈاکو ہلاک
- 4 منٹ قبل
جنوبی کوریا کے معطل صدر کی حراست میں توسیع پر حامیوں کا عدالت پر دھاوا
- 2 گھنٹے قبل
پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کی شدت میں اضافہ
- 2 گھنٹے قبل
نائب وزیراعظم کی مراکش کشتی حادثہ متاثرین کی بھرپور اور بروقت مدد کی ہدایت
- 13 گھنٹے قبل