جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو17 رنز سے ہرا دیا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جوہانسبرگ میں کھیلا گیا، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو17 رنز سے ہرا دیا، پاکستان کی ٹیم 342 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں پر 324 رنز بنا سکی۔
اوپنر فخر زمان 193 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ پاکستان کے امام الحق 7 رنز، بابر اعظم 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور محمد رضوان بغیر نز بنائے اور دانش عزیز 9 رنز پر پویلین لوٹے۔
جنوبی افریقہ کے ہینریک نورکیے 3 وکٹیں لے کر سرفہرست رہے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی۔
جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کیلئے 342 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا، جنوبی افریقہ نے 50 اوورز میں 6وکٹوں پر 341 رنز بنائے تھے۔
جنوبی افریقہ کے تیمبا باووما 92 رنز اور کوئنٹن ڈی کوک 80 رنز بنا کر نمایاں رہے، وین ڈیوسن نے 60 رنز اور ڈیوڈ مِلر نے ناقابل شکست 50 رنز سکور کیے۔جبکہ پاکستان کے حارث رؤف 3 وکٹیں لر کر سرفہرست رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 2 اپریل کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقا کو 3 وکٹ سے شکست دے دی تھی۔ میچ میں بابر اعظم نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 103 جبکہ امام الحق نے 70 رنز بنائے تھے۔پہلے ون ڈے میں 274 رن کا ہدف فہیم اشرف نے میچ کی آخری گیند پر چوکا لگا کر حاصل کیا۔

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago




