تفریح
معروف ٹک ٹاک جوڑی ازدواجی بندھن میں بند گئے،ویڈیوز وائرل
لاہور : ٹک ٹاک ایپ کا کمال،دو ٹک ٹاکرز کی ٹک ٹاک پر دوستی نے انہیں جیون ساتھی بنا دیا،معروف ٹک ٹاکرز کنول آفتاب اور ذوالقرنین کا نکاح ہو گیا،تقریب انتہائی سادگی سے ہوئی۔نکاح کی ویڈیوز بھی وائرل ہوچکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکرز کنول آفتاب اور ذوالقرنین کے نکاح کی تقریب سبزہ زار میں منعقد ہوئی جہاں دولہا ذوالقرنین اپنی ٹک ٹاکر دوست سے نکاح کرنے آیا ۔
View this post on Instagram
نکاح ہوا اور قبول قبول قبول کیا گیا ۔تقریب میں دونوں کے قریبی عزیز رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی ۔
View this post on Instagram
دونوں ٹک ٹاک پر بے پنا ہ مقبول ہے اور نت نئے انداز کی اداکاری کے ٹک ٹاک بناتے ہیں ذوالقرنین اب ٹی وی ڈراموں میں کام کرتا ہے جبکہ کنول مختلف ویب چینلز کے ساتھ ہوسٹنگ کرتی ہے ۔رخصتی کی تقریب کووڈ کے حالات ٹھیک ہونے پر کی جائے گی۔
View this post on Instagram
نکاح کے وقت ٹک ٹاکر ذوالقرنین نےسفید لباس کے ساتھ سرخ واسکٹ پہنی جبکہ معروف ٹک ٹاکرز کنول آفتاب بھی سرخ رنگ کے عروسی لباس میں نظر آرہی ہیں، ویڈیوز سامنےآنے پر دنوں کے فینز نے نیک خواہشات کااظہار کیا جبکہ دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
View this post on Instagram
قبل ازیں کنول آفتاب نے اپنی مایوں اور مہندی کی تقریب کی تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری میں شیئر کیں تھیں، دونوں ہاتھوں میں ٹک ٹاک سٹار ذوالقرنین سکندر کے نام کی مہندی لگی ہوئی ہے۔انہوں نے اپنی مہندی کی تقریب کی تصویریں اور ویڈیوز بھی انسٹا اسٹوری میں شیئر کیں تھیں۔
پاکستان
پاکستان کی سکیورٹی میں خلل ڈالنے والوں کو نتائج سے بھگتنا ہو گا ، آرمی چیف
جنرل سید عاصم منیر نے کہاکہ ہم سب نے ملکر دہشتگردی کے ناسور سے لڑنا ہے
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی پاکستان کی سکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا اور ہمیں اپنا کام کرنے سے روکے گا اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ کوئی وردی میں ہے اور کوئی وردی کے بغیرہے۔
جنرل سید عاصم منیر نے کہاکہ ہم سب نے ملکر دہشتگردی کے ناسور سے لڑنا ہے، ہم سب پر آئین پاکستان مقدم ہے، آئین ہم پر پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی کی ذمہ داری عائد کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے گورننس میں موجود خامیوں کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے شہیدوں کی قربانی دے کر پورا کررہے ہیں۔
دنیا
اسرائیلی وزیراعظم کی غزہ سے ایک مغوی کو لانے کے بدلے 50 لاکھ ڈالر کی پیشکش
جو ہمارے پاس ایک مغوی لائے گا اسے 50 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے جب کہ اسے اپنے خاندان سمیت غزہ سے نکلنے کے لیے محفوظ راستہ بھی دیاجائیگا، نیتن یاہو
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی غزہ سے مغویوں کو لائے گا اسے ایک مغوی کے بدلے 50 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے گزشتہ روز غزہ کے ایک علاقے کا دورہ کیا اور وہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی جو ہمارے پاس ایک مغوی لائے گا اسے 50 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے جب کہ اسے اپنے خاندان سمیت یہاں (غزہ) سے نکلنے کے لیے محفوظ راستہ بھی دیاجائیگا۔ فیصلہ آپکا ہے کیونکہ نتیجہ پھر بھی وہی رہے گا اور ہم سب مغویوں کو واپس لائیں گے۔
اسرائیلی حکام کا اندازہ ہے کہ ابھی بھی 101 اسرائیلی حماس کے پاس یرغمال ہیں اور ان میں سے کچھ کی موت بھی واقع ہوگئی ہے۔ دوسری جانب اسرائیل میں یرغمالیوں کی محفوظ بازیابی اور جنگ بندی ڈیل کے لیے احتجاج مسلسل جاری ہے اور اسرائیلی شہری نیتن یاہو حکومت پر جنگ بندی کے لیے دباؤ بڑھا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ7 اکتوبر 2023 کے دن حماس جنگجو جن اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنا کر غزہ لائے تھے اسرائیل ایک سال سے غزہ میں کارروائی کرنے کے بعد بھی ان میں سے صرف چند لوگوں کو فوجی آپریشن کے زریعے ہی آزاد کروا سکا جب کہ بقیہ یرغمالی یا تو کسی معاہدے کے نتیجے میں آزاد کیےگئے یا ابھی حماس کی قید میں ہیں۔
ٹیکنالوجی
سپیس ایکس کا طاقتور ترین راکٹ خلا میں روانہ ،لانچنگ کےموقع پر ایلون اور ٹرمپ بھی موجود
اس سے قبل سٹار شپ کی 5 آزمائشی پروازیں ہو چکی ہیں
سپیس ایکس کا طاقتور ترین راکٹ ٹیکساس سے خلا میں روانہ ہو گیا، لانچنگ کےموقع پر ایلون مسک اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی موجود تھے۔ اس سے قبل سٹار شپ کی 5 آزمائشی پروازیں ہو چکی ہیں، 5 ویں پرواز میں راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی کمپنی "سپیس ایکس" نے سٹار شپ نامی اس راکٹ میں تکنیکی خرابیوں کو دور کیا جو گزشتہ لانچنگ میں سامنے آئیں تھی، جس کی وجہ سے سٹار شپ 5 اپنی آزمائشی پرواز کے چند منٹوں بعد ہی خلیج میکسیکو میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ سپیس ایکس نے سٹار شپ 5 کی تباہی کے بعد اس کے ڈیزائن میں مختلف تبدیلیاں بھی کیں، اور تکنیکی خرابیوں کو دور کیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق یہ اب تک بنایا گیا سب سے بڑا اور طاقتور ترین راکٹ ہے جس کی آج چھٹی پرواز تھی۔سپیس ایکس کا 400 فٹ لمبا سٹار شپ میگا راکٹ جنوبی ٹیکساس میں کمپنی کے سٹاربیس سائٹ پر مدار میں لانچ ماؤنٹ سے مقامی وقت کے مطابق شام 5:00 بجے روانہ ہوا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی راکٹ کی پرواز کا مشاہدہ کیا، امریکا کے نو منتخب صدر نے رواں ماہ کے اوائل میں ایلون مسک اور وویک راما سوامی کو ایک نئے "ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی" (ڈوگے) کی سربراہی کے لیے منتخب کیا تھا۔
ٹرمپ نے کہا کہ یہ جوڑا مشاورتی حیثیت میں کام کرے گا اور ڈوگے سرکاری محکمہ نہیں ہوگا۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
حکومت حج سستا کرنے میں متحرک ، حجاج کے لیےکرائے کی مد میں 50 ڈالر کی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
دنیا 2 دن پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
کھیل 18 گھنٹے پہلے
انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار
-
کھیل ایک گھنٹہ پہلے
بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنز ٹرافی25 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ